وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے بیٹنگ ریٹریٹ2026 کی جھلکیاں شیئر کیں
प्रविष्टि तिथि:
29 JAN 2026 10:15PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بیٹنگ ریٹریٹ(فوج کی بیرکوں میں واپسی)2026 کی جھلکیاں شیئر کیں ۔ جناب مودی نے کہا کہ مختلف بینڈس کی پرفارمنس یادگار تھی ۔
ایکس پر لکھی گئی سلسلہ وار پوسٹ میں جناب مودی نے کہا:
’’یہ بیٹنگ ریٹریٹ 2026 کی کچھ جھلکیاں ہیں ۔ مختلف بینڈس کی پرفارمنس یادگار تھی ۔ ‘‘
’’یہاں بیٹنگ ریٹریٹ2026 کی کچھ اور جھلکیاں ہیں ۔‘‘
ایئر فورس بینڈ نے بیٹنگ ریٹریٹ 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے ’بریو وارئیر‘، ’ٹوئی لائٹ‘، ’الرٹ (پوسٹ ہارن گیلوپ)‘ اور ’فلائنگ اسٹار‘ کو نہایت مہارت اور ہم آہنگی کے ساتھ پیش کیا۔
سندور فارمیشن واقعی لاجواب تھی!
’’واقعی بے مثال!
بحریہ کے بینڈ کی پرفارمنس میں ’نمستے‘ ،’ساگر پون‘ ، ’ماتر بھومی‘ ، ’تیجسوی‘ اور ’جے بھارتی‘ شامل تھے ۔
متسیہ ینتر کی تشکیل بے مثال تھی ۔‘‘
’’بیٹنگ ریٹریٹ 2026 میں سی اے پی ایف بینڈ کی متنوع کمپوزیشنز جوش و خروش سے لبریز تھی اور ہمارے ملک کی حفاظت کرنے والوں کے تئیں فخر کے جذبے کی عکاسی کرتی ہیں‘‘۔
’’بیٹنگ ریٹریٹ 2026 میں آرمی ملٹری بینڈ کی جانب سے پیش کی گئی دھنیں نہایت شاندار تھیں۔اسی طرح مختلف فارمیشنز بھی غیر معمولی مہارت کی عکاس تھیں، جن میں آپریشن سندور کو خراجِ تحسین، وندے ماترم کے 150 سال کے مکمل ہونے، بھارت کی ناری شکتی کی کرکٹ میں تاریخی کامیابی، نیز اشنی ڈرون، بھیرَو بٹالین اور قدیم جنگی ترتیب ’گروڑ اویوہا‘ کی نمائندگی شامل تھی۔‘‘
’ڈرمرز کال‘
یہ ایک شاندار پیشکش تھی، جسے بیٹنگ ریٹریٹ 2026 میں بھرپورطور پر سراہا گیا۔
’’ایسے وقت میں جب ہم وندے ماترم کی 150 ویں سالگرہ منا رہے ہیں ، ہماری مسلح افواج کی طرف سے بیٹنگ ریٹریٹ 2026 میں یہ پیشکش بالخصوص طور پر نہایت خاص تھی ‘‘۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ ش م۔ع ن)
U. No. 1266
(रिलीज़ आईडी: 2220683)
आगंतुक पटल : 6