وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے ہندوستان اور یورپی یونین کے مابین تاریخی آزادانہ تجارتی معاہدے کے طے پانے پر اس کی جھلکیاں شیئر کیں
प्रविष्टि तिथि:
28 JAN 2026 10:38AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان-یورپی یونین کے مابین تاریخی آزاد تجارتی معاہدے کے طے پانے پر اس کی جھلکیاں شیئر کیں ۔ جناب مودی نے کہا ،’’ یوروپی کونسل کے صدر انتونیو کوستا اور یوروپی کمیشن کی صدر اُرسلافون ڈیر لیئن اور مجھے ہندوستان-یوروپی یونین آزادانہ تجارتی تاریخی معاہدے کے طے پانے کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے ۔‘‘ جناب مودی نے کہا کہ ’’آج ہندوستان-یوروپی یونین آزاد تجارتی معاہدے کا طے پانا ہمارے تعلقات میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے ۔ میں یورپ کے تمام لیڈروں کا ان کے تعمیری جذبے اور عزم کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اسے ممکن بنایا ۔ یہ معاہدہ اقتصادی تعلقات کو مضبوط کرے گا ، ہمارے لوگوں کے لیے مواقع پیدا کرے گا اور خوشحال مستقبل کے لیے ہندوستان-یورپ شراکت داری کو مضبوط کرے گا ۔‘‘
جناب مودی نے ایکس پر سلسلہ وار پوسٹ میں کہا:
’’یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوستا اور یورپی کمیشن کی صدر اُرسلافون ڈیر لیئن کے ساتھ مشترکہ پریس میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ۔‘‘
@eucopident
@vonderleyen
@EUC Council
@EU_Commission
’’یوروپی یونین کے ساتھ تاریخی معاہدہ ، جو ہندوستان کی تاریخ کا سب سے بڑا آزاد تجارتی معاہدہ ہے ، اس سے ہندوستان کے 1.4 بلین لوگوں کو کافی فائدہ ہوا ہے ۔یہ :
ہمارے کسانوں اور چھوٹی صنعتوں کے لیے یورپی بازاروں تک رسائی کو آسان بنائے گا ۔
مینوفیکچرنگ میں نئے مواقع پیدا کرے گا ۔
ہمارے خدمات کے شعبوں کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم کرے گا ۔ IndiaEUTradeDeal # ‘‘
’’دنیا کی دوسری سب سے بڑی اور چوتھی سب سے بڑی معیشتوں کے درمیان یہ تاریخی معاہدہ بے مثال مواقع پیدا کرنے اور ترقی کے ساتھ ساتھ تعاون کے نئے راستے کھولنے کا وعدہ کرتا ہے ۔ اس معاہدے سے پوری عالمی برادری کو فائدہ پہنچے گا ۔
یہ کلیدی شعبوں میں معیاری ملازمتیں پیدا کرنے ، ہمارے نوجوانوں ، پیشہ ورانہ صلاحیتوں ، طلباء اور محققین کے لیے مزید نقل و حرکت کو ممکن بنانے اور ڈیجیٹل دور کی صلاحیت کوبروئے کار لانے میں مدد کرے گا ۔ اہم بات یہ ہے کہ یہ اختراع کو فروغ دے گا اور باہمی ترقی کے لیے اقتصادی تعلقات کو مضبوط کرے گا ۔
ہندوستان اور یوروپی یونین مل کر ایک خوشحال اور پائیدار مستقبل کے لیے اعتماد اور عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں! #IndiaEUTradeDeal ‘‘
‘‘آج ایک ایسا دن ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ، جس نے ہماری مشترکہ تاریخ پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔
یوروپی کونسل کے صدر انتونیو کوستا اور یوروپی کمیشن کی صدر ارسلافون ڈیر لیئن اور مجھے ہندوستان-یورپی یونین کے آزاد تجارتی تاریخی معاہدے کے طے پانے کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے ۔
یہ ہمارے تعلقات میں ایک سنگ میل ہے جو:
ہمارے اقتصادی تعلقات کو مضبوط کرے گا
ہمارے نوجوانوں کے لیے روزگار پیدا کرے گا
ہمارے کاروبار کے لیے مواقع پیدا کرے گا
مشترکہ خوشحالی کو فروغ دے گا ،
عالمی سپلائی چین کو مضبوط کریگا ۔ IndiaEUTradeDeal# ‘‘
@eucopident
@vonderleyen
@EUC Council
@EU_Commission
’’ہندوستان اور یورپ نے آج ایک بڑا قدم آگے بڑھایا ہے ۔ بھارت-یوروپی یونین آزاد تجارتی معاہدہ ترقی ، سرمایہ کاری اور اسٹریٹجک تعاون کے لیے نئے راستے کھولتا ہے ۔ ‘‘
#IndiaEUTradeDeal
@eucopident
’’ یہ معاہدہ ہمارے اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط کرتے ہوئے تجارت ، سرمایہ کاری اور اختراع کو آگے بڑھائے گا ۔
یہ ایک مستحکم ، خوشحال اور مستقبل کے لیے تیار اقتصادی تعلقات کی تشکیل کے ہمارے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے ۔
#IndiaEUTradeDeal
@EU_Commission
@vonderleyen
’’انڈیا-ای یو بزنس فورم کے دوران اپنے تاثرات کا اشتراک کر رہا ہوں ۔‘‘
’’آج ہندوستان-یوروپی یونین آزادانہ تجارتی معاہدے کاطے پانا ہمارے تعلقات میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے ۔ میں یورپ کے تمام لیڈروں کا ان کے تعمیری جذبے اور عزم کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اسے ممکن بنایا ۔ یہ معاہدہ اقتصادی تعلقات کو گہرا کرے گا ، ہمارے لوگوں کے لیے مواقع پیدا کرے گا اور خوشحال مستقبل کے لیے ہندوستان-یورپ شراکت داری کو مضبوط کرے گا ۔‘‘
’’یہ نتائج ہندوستان اور یوروپی یونین کے درمیان شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے ہمارے عزم کو تقویت دیتے ہیں ۔‘‘
’’ہندوستان اور یورپ کے درمیان وسیع تر اقتصادی روابط پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ہندوستان-یورپی یونین بزنس فورم ایک بہترین پلیٹ فارم رہا ۔ آج دستخط کیا گیا آزاد انہ تجارتی معاہدہ کاروباروں ، ایم ایس ایم ایز اور اختراع کاروں کے لیے بے شمار فوائد لاتا ہے ۔ یہ مشترکہ خوشحالی کے لیے ایک نیا خاکہ ہے۔‘‘
@EU_Commission
@vonderleyen
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ م ش۔ع ن)
U. No. 1169
(रिलीज़ आईडी: 2219461)
आगंतुक पटल : 11