وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نےتھیرو ڈی گانسندرم جی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا
प्रविष्टि तिथि:
26 JAN 2026 9:48PM by PIB Delhi
وزیر اعظم نریندر مودی نے ڈی گانسندرم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ تمل ثقافت اور ادب میں تھیرو ڈی گانسندرم جی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ اپنی تحریروں اور زندگی بھر کی لگن سے انہوں نے معاشرے کے ثقافتی شعور کو تقویت بخشی۔ ان کے کاموں سے نسلوں تک قارئین اور اسکالرز متاثرہوتے رہیں گے ۔
وزیر اعظم نے جنوری 2024 میں سری رنگاناتھ سوامی مندر کے دورے کے دوران ان کے ساتھ ملاقات کا بھی ذکر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کامبا رامائنم کے بارے میں ان کی سمجھ غیر معمولی تھی ۔
وزیر اعظم نے سوگوار خاندان اور مداحوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اوران کی روح کے ابدی سکون کے لیے دعا کی ۔
جناب نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرپوسٹ میں کہا ؛
تھیرو ڈی گانسندرم جی کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا ۔ تمل ثقافت اور ادب کے فروغ میں ان کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ اپنی تحریروں اور زندگی بھر کی لگن سے انہوں نے معاشرے کے ثقافتی شعور کو جلا بخشی ۔ ان کے کاموں سے نسلوں تک قارئین اور اسکالرز متاثرہوتے رہیں گے ۔
مجھے جنوری 2024 میں سری رنگاناتھ سوامی مندر ، تروچیراپلی کے اپنے دورے کے دوران ان کے ساتھ ملاقات یاد ہے ۔ کامبا رامائنم کے بارے میں ان کی سمجھ غیر معمولی تھی ۔
ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے تعزیت ۔ اوم شانتی ۔
****
ش ح-م ش ع-ش ا
UR No. 1109
(रिलीज़ आईडी: 2218969)
आगंतुक पटल : 4