وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے سر مارک ٹلی ّکے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

प्रविष्टि तिथि: 25 JAN 2026 7:11PM by PIB Delhi

وزیر اعظم نریندر مودی نے صحافت کی بلند آواز سر مارک ٹلیّ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سر مارک ٹلی کا ہندوستان اور اس کے لوگوں کے ساتھ گہرا تعلق ان کے کاموں میں واضح طور پر جھلکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سر مارک کی رپورٹنگ اور بصیرت نے عوامی گفتگو پر ایک پائیدار نشان چھوڑا ہے ۔

وزیر اعظم نے سر مارک ٹلی کے سوگوار خاندان ، دوستوں اور مداحوں سے تعزیت کا اظہار کیا ۔

وزیر اعظم نے X پر لکھا ؛

"صحافت کی بلند آواز ، سر مارک ٹلی کے انتقال سے دکھی ہوں ۔ ہندوستان اور ہماری قوم کے لوگوں کے ساتھ ان کا تعلق ان کے کاموں میں جھلکتا تھا ۔ ان کی رپورٹنگ اور بصیرت نے عوامی گفتگو پر ایک پائیدار نشان چھوڑا ہے ۔ ان کے اہل خانہ ، دوستوں اور بہت سے مداحوں سے تعزیت ۔ "

*****

U.No:1074

ش ح۔ح ن۔س ا

 


(रिलीज़ आईडी: 2218619) आगंतुक पटल : 4
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Assamese , Gujarati , Malayalam , Malayalam