وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے شری نارائن دھرم سنگھم ٹرسٹ کے سوامیوں سے ملاقات کی
प्रविष्टि तिथि:
23 JAN 2026 4:02PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج شیو گری مٹھ، ورکلا میں شری نرائن دھرم سنگھم ٹرسٹ سے وابستہ سوامیوں سے ملاقات کی۔
بات چیت کے دوران، وزیر اعظم نے سماجی خدمت، تعلیم، روحانیت اور معاشرے کی فلاح و بہبود کے معاملے میں سوامیوں کے کلی طو رپر وقف کاموں کی ستائش کی اور کہا کہ ان کی کوششوں نے بھارت کے سماجی تانے بانے میں دیرپا تعاون دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شری نرائن گرو کے لازوال نظریات کی جڑوں سے وابستہ، ٹرسٹ کی پہل قدمیاں پورے معاشرے میں مساوات، ہم آہنگی اور وقار کو مسلسل فروغ دے رہی ہیں۔
وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا؛
’’ورکلا میں شیوگری مٹھ کے شری نارائن دھرم سنگھم سے وابستہ سوامیوں سے ملاقات کی۔ سماجی خدمت، تعلیم، روحانیت اور معاشرے کی فلاح و بہبود کے شعبوں میں ان کے کلی طو رپر وقف کام نے ہمارے سماجی تانے بانے میں دیرپا تعاون دیا ہے۔
شری نارائن گرو کے لازوال نظریات کی جڑوں سے وابستہ، ان کی کوششیں پورے معاشرے میں مساوات، ہم آہنگی اور وقار کو مسلسل فروغ دے رہی ہیں۔‘‘
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:986
(रिलीज़ आईडी: 2217721)
आगंतुक पटल : 7