امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیرداخلہ اور امداد باہمی وزیر جناب امت شاہ نے نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کے اہلکاروں کو یومِ تاسیس کی مبارکباد دی
این ڈی آر ایف آفات سے محفوظ بھارت کی تعمیر کے مودی حکومت کے عزم کو عملی شکل دینے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے
این ڈی آر ایف آج ایک ایسا ستونِ اعتماد بن چکی ہے جس پر قوم آفات کے وقت بھروسہ کرتی ہے
دوسروں کی جانوں کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت
प्रविष्टि तिथि:
19 JAN 2026 10:40AM by PIB Delhi
مرکزی وزیرداخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کے یومِ تاسیس کے موقع پر فورس کے تمام اہلکاروں کو مبارکباد دی۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں مرکزی وزیرِ داخلہ جناب امت شاہ نے کہا:
“این ڈی آر ایف کے یومِ تاسیس کے موقع پر تمام اہلکاروں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ آفات سے محفوظ بھارت کی تعمیر کے مودی حکومت کے عزم کو عملی جامہ پہنانے میں اپنے نمایاں کردار کے ذریعے، این ڈی آر ایف آج ایک ایسے ستونِ اعتماد کی حیثیت اختیار کر چکی ہے جس پر قوم آفات کے وقت بھروسہ کرتی ہے۔ دوسروں کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو سلام۔”
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ ش ت۔ع ن)
U. No. 752
(रिलीज़ आईडी: 2215980)
आगंतुक पटल : 4