وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے اسٹارٹ اپ انڈیا پہل قدمی کی ایک دہائی مکمل ہونے کے موقع پر نئی دہلی میں منعقدہ ایک پروگرام کے دوران اپنے خطاب کی جھلکیاں ساجھا کیں
प्रविष्टि तिथि:
16 JAN 2026 7:14PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اسٹارٹ اپ انڈیا پہل قدمی کی ایک دہائی مکمل ہونے کے موقع پر آج نئی دہلی میں واقع بھارت منڈپم میں منعقدہ پروگرام کے دوران اپنے خطاب کی جھلکیاں ساجھا کیں۔
ایکس پر مختلف پوسٹوں میں، جناب مودی نے لکھا:
’’آج، ہم # اسٹارٹ اپ انڈیا کے 10 برس مکمل کر رہے ہیں۔
اسٹارٹ اپس کی دنیا میں، گذشتہ دہائی نے ایسی متعدد حصولیابیاں ملاحظہ کیں جن سے یہ واضح ہوتا ہے کہ کس طرح یہ ماحولیاتی نظام اختراع اور نمو کو مہمیز کر رہا ہے۔‘‘
’’ #اسٹارٹ اپ انڈیا کے 10 برسوں نے پرانی ذہنیت کو تبدیل کرنے میں ایک اہم کردار ادا کیا، اور دیہی علاقوں کے نوجوانوں کو اپنے خوابوں کا تعاقب کرنے اور انہیں شرمندہ تعبیر کرنے میں مدد فراہم کی۔‘‘
’’اسٹارٹ اپ انڈیا ایک مضبوط پلیٹ فارم ہے جو مختلف شعبوں کو نئے مواقع سے مربوط کرتا ہے۔
#اسٹارٹ اپ انڈیا کے 10 برس‘‘
’’ہمارا ہدف یہ ہے کہ آئندہ دس برسوں میں، ہم جاری رفتار کی بنیاد پر اسٹارٹ اپس کی دنیا میں مزید آگے بڑھیں تاکہ بھارت ابھرتے ہوئے رجحانات اور مستقبل کی تکنالوجیوں کے معاملے میں دنیا کی قیادت کر سکے۔
#اسٹارٹ اپ انڈیا کے 10 برس‘‘
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:702
(रिलीज़ आईडी: 2215455)
आगंतुक पटल : 6