وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ارجن ایریگیسی کوایف آئی ڈی ای ورلڈ بلٹز شطرنج چمپئن شپ میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی

प्रविष्टि तिथि: 31 DEC 2025 9:04AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج دوحہ میں منعقدہ ایف آئی ڈی ای ورلڈ بلٹز شطرنج چمپئن شپ میں کانسے کا تمغہ حاصل کرنے پر ہندوستانی شطرنج کے گرینڈ ماسٹر ارجن ایریگیسی کو مبارکباد دی۔ یہ کامیابی ایف آئی ڈی ای ریپڈ شطرنج چمپئن شپ میں اس کے کانسے کا تمغہ جیتنے کے فوراً بعد ہوئی ہے، جو عالمی شطرنج کے میدان میں ہندوستان کے لیے ایک اور قابل فخر لمحہ ہے۔

 

ایکس، پر ایک پوسٹ میں جناب مودی نے کہا:

 

‘‘شطرنج میں ہندوستان کی پیش قدمی جاری ہے!

 

حال ہی میں ایف آئی ڈی ای ریپڈ شطرنج چمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتنے کے بعد، دوحہ میں ایف آئی ڈی ای ورلڈ بلٹز شطرنج چمپئن شپ میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر ارجن ایریگیسی کو مبارکباد۔ ان کی مہارت، استقلال اور جذبہ مثالی ہے۔ ان کی کامیابیاں ہمارے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتی رہیں گی۔ میری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں۔

@ArjunErigaisi’’

 

********

ش ح۔ش ب۔ ج ا

U-4061


(रिलीज़ आईडी: 2209999) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Bengali , Manipuri , Assamese , Gujarati , Tamil , Telugu , Malayalam