امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ جناب امیت شاہ نے شہید ادھم سنگھ کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا


امر شہید ادھم سنگھ نے جلیان والا باغ قتل عام میں شہید ہونے والے ہم وطنوں کا بدلہ لینے میں بے مثال ہمت اور بہادری کا مظاہرہ کیا

انہوں نے غدر تحریک کے ذریعے ہندوستانی جدوجہد آزادی کے شعلے کو غیر ملکی سرزمین تک پھیلانے میں بھی اہم کردار ادا کیا

ان کی بہادری کی داستان ملک کے نوجوانوں کے لیے ایک لا متناہی تحریک کا ذریعہ ہے، جو ان میں اپنی مادر وطن کے لیے عقیدت کا گہرا احساس دلاتی ہے

प्रविष्टि तिथि: 26 DEC 2025 11:25AM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امیت شاہ نے شہید ادھم سنگھ کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ۔

 

‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا کہ امر شہید ادھم سنگھ نے جلیان والاباغ قتل عام میں شہید ہونے والے ہم وطنوں کا بدلہ لینے میں بے مثال ہمت اور بہادری کا مظاہرہ کیا ۔  انہوں نے کہا کہ ادھم سنگھ جی نے غدر تحریک کے ذریعے ہندوستانی جدوجہد آزادی کے شعلے کو غیر ملکی سرزمین تک پھیلانے میں بھی اہم کردار ادا کیا ۔  جناب شاہ نے کہا کہ ان کی بہادری کی داستان ملک کے نوجوانوں کے لیے لا متناہی تحریک کا ذریعہ ہے ، جو ان میں اپنی مادر وطن کے تئیں عقیدت کا گہرا احساس پیدا کرتی ہے ۔

 

****

ش ح۔ ش آ ۔ خ م

U. No. 3942


(रिलीज़ आईडी: 2208958) आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Assamese , English , Marathi , हिन्दी , Bengali , Bengali-TR , Punjabi , Gujarati , Tamil , Telugu , Malayalam