وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیرِ اعظم نے ’ایز آف لیونگ‘ (زندگی کو آسان بنانے) کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے عزم پر زور دیا اور کہا کہ اصلاحات کا عمل آنے والے وقت میں مزید قوت اور جوش کے ساتھ جاری رہے گا

प्रविष्टि तिथि: 26 DEC 2025 10:45AM by PIB Delhi

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت ’ایز آف لیونگ‘ (زندگی کو آسان بنانے) کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے اور اصلاحات کا سفر آنے والے وقت میں مزید جوش و جذبے کے ساتھ جاری رہے گا۔ جناب مودی نے ایکس  پر ایک تھریڈ بھی شیئر کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ ان کی حکومت نے اس سمت میں کیسے کام کیا ہے۔

وزیرِ اعظم نے ایکس پر لکھا:

’’ہماری حکومت ’ایز آف لیونگ‘ کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے اور ذیل میں دیا گیا یہ تھریڈ اس بات کی مثالیں پیش کرتا ہے کہ ہم نے اس سمت میں کس طرح کام کیا ہے۔ ہماری اصلاحاتی مہم آنے والے وقت میں مزید جوش و جذبے کے ساتھ جاری رہے گی۔‘‘

**************

ش ح ۔ ش ب۔ م الف

U. No.3930


(रिलीज़ आईडी: 2208820) आगंतुक पटल : 4
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Assamese , Bengali , Punjabi , Gujarati , Tamil , Telugu , Kannada , Malayalam