وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم26 دسمبر کو ’ویر بال دیوس‘ کے موقع پر ایک پروگرام میں شرکت کریں گے
प्रविष्टि तिथि:
25 DEC 2025 5:37PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 26 دسمبر 2025 کو نئی دہلی میں واقع بھارت منڈپم میں دوپہر 12:15 بجے ، ویر بال دیوس کے موقع پر منعقد ہونے والے قومی پروگرام میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر، وزیر اعظم مجمع سے خطاب بھی کریں گے۔
ویر بال دیوس کو منانے کے لیے، حکومت ہند ملک بھر میں خصوصی پروگراموں کا انعقاد کررہی ہے جن کا مقصد شہریوں کو صاحب زادوں کی غیر معمولی شجاعت اور عظیم قربانی کے بارے میں آگاہی اور تعلیم فراہم کرنا، اور ہندوستان کی تاریخ کے نوجوان سورماؤں کی بے مثال ہمت، قربانی اور بہادری کی یاد دلانا ہے۔ سرگرمیوں میں داستان گوئی کے سیشن، بیان، پوسٹر سازی اور مضمون نویسی کے مقابلے شامل ہوں گے۔ یہ پروگرام اسکولوں، بچوں کی دیکھ بھال کرنے والے اداروں، آنگن واڑی مراکز، اور دیگر تعلیمی پلیٹ فارموں کے ساتھ ساتھ مائی گواور مائی بھارت پورٹل پر آن لائن سرگرمیوں کے ذریعے منعقد کیے جائیں گے۔
9جنوری 2022 کو شری گرو گوبند سنگھ جی کے پرکاش پرب کے موقع پر وزیر اعظم نے شری گرو گوبند سنگھ جی کے بیٹوں صاحب زادوں بابا زورآور سنگھ جی اور بابا فتح سنگھ جی کی شہادت کی یاد میں 26 دسمبر کے دن کو’ویر بال دیوس‘ کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا، جن کی بے مثال قربانی پیڑھیوں کو مسلسل ترغیب فراہم کررہی ہے۔
اس پروگرام کے دوران پردھان منتری بال پروسکار (پی ایم آر بی پی) کے ایوارڈ یافتگان بھی موجودہوں گے۔
******
(ش ح –ا ب ن)
U.No:3918
(रिलीज़ आईडी: 2208578)
आगंतुक पटल : 15
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
Marathi
,
Assamese
,
Bengali
,
Odia
,
English
,
हिन्दी
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam