وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے ایک مضمون شیئر کیا ہے کہ کیسے ہندوستان کے ایف ٹی اے معیشت کو مضبوط کرنے کے وسیع مشن کا حصہ ہیں
प्रविष्टि तिथि:
23 DEC 2025 2:58PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل کی جانب سے لکھا گیا ایک مضمون شیئر کیا جس میں وضاحت کی گئی ہے کہ ہندوستان کے ایف ٹی اے آج صرف ٹیرف کم کرنے تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ یہ معیشت کو مضبوط کرنے اور لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے وسیع تر مشن کا حصہ ہیں۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس بات پر زور دیا کہ ‘‘ ہندوستان -نیوزی لینڈ ایف ٹی اے ایک تاریخی سنگ میل ہے کیونکہ یہ ہندوستان کا پہلا خواتین کی قیادت والا ایف ٹی اے ہے، بات چیت کرنے والی لگ بھگ پوری ٹیم میں خواتین تھیں ’’۔
مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل کے ایکس پر ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے جناب مودی نے کہا:
‘‘اس بصیرت انگیز مضمون میں مرکزی وزیر جناب PiyushGoyal@ وضاحت کرتے ہیں کہ ہندوستان کے ایف ٹی اے ایس آج ٹیرف میں کمی سے آگے بڑھ رہے ہیں، جو معیشت کو مضبوط بنانے اور لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے وسیع تر مشن کا حصہ ہیں’’۔
انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہندوستان-نیوزی لینڈ ایف ٹی اے ایک تاریخی سنگ میل ہے کیونکہ یہ ہندوستان کی پہلی خواتین کی زیر قیادت ایف ٹی اے ہے جو تقریباً پوری مذاکراتی ٹیم خواتین پر مشتمل تھی۔’’
*****
ش ح – ظ ا-ج
UR No. 3820
(रिलीज़ आईडी: 2207720)
आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English
,
Urdu
,
हिन्दी
,
Marathi
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam