امور داخلہ کی وزارت
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے ہندوستان-نیوزی لینڈ ایف ٹی اے کی تعریف کرتے ہوئے اسے مودی حکومت کی تجارتی سفارت کاری قرار دیا جو نیا سنگ میل قائم کر رہی ہے
بھارت-نیوزی لینڈ ایف ٹی اے 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری لائے گا اور ہندوستانی اختراع کاروں ، کاروباریوں ، کسانوں ، ایم ایس ایم ایز ، طلباء اور نوجوانوں کے لیے منافع بخش مواقع فراہم کرے گا ، خوشحالی کے نئے دروازے کھولے گا
یہ ایک ٹیکسٹ بک ایگزامپل یعنی کامل اور کلاسک مثال ہےکہ کس طرح عوام پر مرکوز خارجہ پالیسی وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں شہریوں کے امنگوں کی تکمیل کررہی ہے
प्रविष्टि तिथि:
22 DEC 2025 7:58PM by PIB Delhi
امورداخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے ہندوستان-نیوزی لینڈ ایف ٹی اے کی تعریف کی ہے اور اسے مودی حکومت کی تجارتی سفارت کاری قرار دیا ہے جو نیا سنگ میل قائم کر رہی ہے ۔
’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا کہ ’’مودی حکومت کی تجارتی سفارت کاری نے نیا سنگ میل قائم کیا ہے ۔ ہندوستان-نیوزی لینڈ ایف ٹی اے جس کے تحت 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، ہندوستانی اختراع کاروں ، کاروباریوں ، کسانوں ، ایم ایس ایم ایز ، طلباء اور نوجوانوں کے لیے منافع بخش مواقع فراہم کرے گا اور خوشحالی کے نئے دروازے کھولے گا ۔ یہ ایک ٹیکسٹ بک ایگزامپل یعنی کامل اور کلاسک مثال ہے کہ کس طرح عوام پر مرکوز خارجہ پالیسی وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں شہریوں کی امنگوں کو پورا کر رہی ہے ۔‘‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ م م ۔ع ن)
U. No. 3809
(रिलीज़ आईडी: 2207633)
आगंतुक पटल : 19
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam