امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نےبلِدان دیوس پر پنڈت رام پرساد بسمل، اشفاق اللہ خاں اور روشن سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا


’کاکوری ٹرین ایکشن‘ کے ذریعے ان کی قربانیوں نے جدوجہد آزادی کو نئی توانائی بخشی اور برطانوی حکومت کی بنیادیں ہلادیں

ان مجاہدین آزادی نے اس عزم کو پورا کیا کہ ملک کے وسائل اور محنت کش لوگوں کی تیار کردہ مصنوعات پر خود انہی لوگوں کا حق ہے

وہ دیگر انقلابیوں کے لیے ہمت اور بہادری کی مثال بھی بن گئے

ملک ان کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولے گا

प्रविष्टि तिथि: 19 DEC 2025 11:55AM by PIB Delhi

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیرجناب امت شاہ نے پنڈت رام پرساد بسمل، اشفاق اللہ خاں اور روشن سنگھ کو ان کے بلِدان دیوس پر خراج عقیدت پیش کیا ہےاور ان کی قربانی کو احترام کے ساتھ یاد کیا جس نے ’کاکوری ٹرین ایکشن‘ کے ذریعے جدوجہد آزادی کو نئی توانائی دی اور برطانوی حکومت کی بنیادیں ہلا دیں۔

’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا کہ پنڈت رام پرساد بسمل، اشفاق اللہ خاں اور روشن سنگھ کو ان کے بلِدان دیوس پر خراج عقیدت!ان کی قربانی کا احترام کرتے ہیں جس نے ’کاکوری ٹرین ایکشن‘ کے ذریعے جدوجہد آزادی کو نئی توانائی دی اور برطانوی حکومت کی بنیادیں ہلا دیں۔ انہوں نے کہا کہ ان مجاہدین آزادی  نے نہ صرف اس عزم کو پورا کیا کہ ملک کے وسائل اور اس کے محنتی لوگوں کے ذریعہ تیار کردہ سامان پر انہی لوگوں کا حق ہوسکتا ہے، بلکہ وہ دوسرے انقلابیوں کے لیے ہمت اور بہادری کی مثال بھی بن گئے۔ جناب شاہ نے کہا کہ ملک ان شہیدوں کو کبھی نہیں بھولے گا ۔

***

ش ح۔ک ح۔م ق ا

U- 3562

  


(रिलीज़ आईडी: 2206478) आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Bengali , Assamese , Punjabi , Gujarati , Tamil , Kannada , Malayalam