وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

وزارت اطلاعات و نشریات  کی جانب سے ڈی سی آئی ڈی کے ذریعے ڈیجیٹل اور مقامی رسائی کو فروغ


ڈی سی آئی ڈی اسکیم حکومت کی مختلف پہلوں کی قومی سطح پر بیداری کو فروغ دیتی ہے

प्रविष्टि तिथि: 18 DEC 2025 12:44PM by PIB Delhi

ڈیولپمنٹ کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ڈسیمینیشن (ڈی سی آئی ڈی) وزارتِ اطلاعات و نشریات کی ایک سنٹرل سیکٹر اسکیم ہے، جو حکومت کے پروگراموں، اسکیموں اور پہلوں کی معلومات کی ترسیل اور شہریوں تک رسائی کو فروغ دیتی ہے۔

اس اسکیم کا زور ملک کے دیہی، قبائلی، دور دراز اور شہری علاقوں تک آگاہی پہنچانے پر ہے، جس میں مہاراشٹر اور جموں و کشمیر بھی شامل ہیں۔

اس اسکیم کو وزارت اطلاعات و نشریات اپنی میڈیا اکائیوں-سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن (سی بی سی) پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) اور نیو میڈیا ونگ (این ایم ڈبلیو) کے ذریعے نافذ کرتی ہے۔

سی بی سی، حکومت کی مختلف اسکیموں جیسے سوچھ بھارت مشن ، پردھان منتری آواس یوجنا-دیہی اور شہری ، جل جیون مشن ، پردھان منتری کسان سمان ندھی کے بارے میں معلومات کی تشہیر کے لیے متعدد عوامی ملٹی میڈیا مہمات چلاتی ہے ۔

ڈی سی آئی ڈی اسکیم کے تحت اخراجات کی سرگرمی کے لحاظ سے تفصیلات سی بی سی کی ویب سائٹwww.davp.nic.in. پر دستیاب ہیں۔

حکومت نے موجودہ مالی سال میں ڈیجیٹل اور مقامی رسائی کو، مرکز بناتے ہوئے اسکیم کی افادیت کو جدید اور ملٹی پلیٹ فارم کمیونیکیشن حکمت عملی کے ذریعے نمایاں طور پر اضافہ کیاہے۔

مقررہ ہدف کو پیش نظر رکھتے ہوئے مہمات، مختلف ڈیجیٹل آؤٹ ریچ پلیٹ فارموں پر چلائی جاتی ہیں تاکہ نوجوانوں اور مخصوص سامعین تک رسائی میں اضافہ کیا جا سکے۔ یہ اقدامات حکومتِ ہند کی ڈیجیٹل تشہیری پالیسی، 2023 کے مطابق کیے جاتے ہیں۔

سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن (سی بی سی) تمام میڈیا مہمات کی منصوبہ بندی کرتا ہے، جن میں جَل گاوں جیسے علاقوں میں چلائی جانے والی مہمات بھی شامل ہیں، اور یہ حکمت عملی، کلائنٹ وزارتوں کی ضروریات اور متعلقہ پروگراموں کے مخصوص سامعین کے مطابق تیار کی جاتی ہے۔

یہ معلومات وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات، ڈاکٹر ایل موروگن نے 17 دسمبر 2025 کو لوک سبھا میں دیں۔

******

(ش ح ۔ ع و ۔  م ا)

Urdu.No-3459

 


(रिलीज़ आईडी: 2205765) आगंतुक पटल : 18
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Assamese , Bengali , Punjabi , Tamil , Telugu , Kannada , Malayalam