وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم کامتھرا میں یمنا ایکسپریس وے پر حادثے میں ہوئے جانی نقصان پر اظہار تعزیت
وزیر اعظم کا پی ایم قومی راحت فنڈ سے امداد کا اعلان
प्रविष्टि तिथि:
16 DEC 2025 12:54PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اتر پردیش کے متھرا میں یمنا ایکسپریس وے پر ایک حادثے میں ہوئےجانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔
وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ مرنے والےہر شخص کے لواحقین کو وزیراعظم کے قومی راحت فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے 2 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے ۔
وزیر اعظم کے دفترنے ایکس پر پوسٹ کیا؛
’’اتر پردیش کے متھرا میں یمنا ایکسپریس وے پر ایک حادثے کی وجہ سے ہوا جانی نقصان انتہائی تکلیف دہ ہے۔ میرے احساسات ان لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔
مرنے والے ہر شخص کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے امدادی رقم دی جائے گی۔ زخمیوں کو 50 ہزارروپے دیے جائیں گے : PM @narendramodi ‘‘
*****
(ش ح ۔ ک ح۔ع ن)
U. No. 3245
(रिलीज़ आईडी: 2204503)
आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English
,
हिन्दी
,
Marathi
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam