امور داخلہ کی وزارت
امور داخلہ اورباہمی تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے 2001 کے پارلیمنٹ حملے کے دوران دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے شہید ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا
آج کا دن ایک بار پھر دہشت گردی کے خلاف ہماری سیکورٹی فورسز کی ناقابل تسخیر ہمت اور بہادری کو یاد کرنے کا دن ہے
سیکورٹی فورسز نے 2001 میں ، دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے مندر-ہمارے پارلیمنٹ ہاؤس پر بزدلانہ دہشت گرد حملے کو اپنے عزم اور جذبے کے ساتھ ناکام بنا دیا
میں دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے شہید ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں
یہ قوم ان بہادر جنگجوؤں کی قربانی اور شہادت کا ہمیشہ مقروض رہے گی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
13 DEC 2025 10:11AM by PIB Delhi
امور داخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے 13 دسمبر 2001 کو پارلیمنٹ پر دہشت گردانہ حملے میں دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے شہید ہونے والے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں، مرکزی وزیر داخلہ جناب امیت شاہ نے کہا، "آج ایک بار پھر دہشت گردی کے خلاف ہماری سیکورٹی فورسز کی بے مثال بہادری اور حوصلے کو یاد کرنے کا دن ہے، جب سال 2001 میں، انہوں نے اپنی ہمت سے ہمارے پارلیمنٹ ہاؤس، دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے مندر پر بزدلانہ دہشت گردانہ حملے کو ناکام بنایا۔ ان بہادر جنگجوؤں کی قربانیوں اور لگن کے ہمیشہ مقروض رہیں گے۔"
******
ش ح۔ح ن۔س ا
U.No: 3101
(ریلیز آئی ڈی: 2203428)
وزیٹر کاؤنٹر : 43
یہ ریلیز پڑھیں:
Tamil
,
Telugu
,
Marathi
,
Kannada
,
Malayalam
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Odia
,
English
,
हिन्दी
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati