وزارت اطلاعات ونشریات
ایم او ایس ڈاکٹر ایل مروگن نے راجیہ سبھا کو مطلع کیا کہ پرسار بھارتی نے اے آئی بینڈ ترلوک کے ساتھ شراکت داری نہیں کی
प्रविष्टि तिथि:
12 DEC 2025 2:53PM by PIB Delhi
پرسار بھارتی نے ’’ تری لوک ‘‘ نامی اے آئی سے تیار شدہ موسیقی بینڈ کے ساتھ آکاشوانی، دور درشن یا اپنے او ٹی ٹی پلیٹ فارم ویوز پر مواد نشر کرنے کے لیے کوئی شراکت یا معاہدہ نہیں کیا ہے۔
اس سال درگا نو راتری فیسٹیول کے دوران پرسار بھارتی نیٹ ورک، بشمول ویوز او ٹی ٹی پلیٹ فارم، پر اے آئی کی مدد سے تخلیق شدہ چند بھکتی گیت نشر کیے گئے تھے ۔ یہ ایک پائلٹ بنیاد پر کیا گیا تھا اور اس میں کوئی مالی یا مسلسل وابستگی نہیں تھی۔
اطلاعات و نشریات اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے آج راجیہ سبھا میں جناب ایس نرنجن ریڈی کے سوال کے جواب میں ایوان میں یہ معلومات فراہم کیں۔
..................................................... ...................................................
) ش ح – ش ب - ع ا )
U.No. 3036
(रिलीज़ आईडी: 2202963)
आगंतुक पटल : 7