وزارت اطلاعات ونشریات
براڈکاسٹنگ سروسز (ریگولیشن) بل 2023: متعلقہ فریقوں سے مشاورت مکمل؛ حکومت وسیع اور جامع مشاورت پر یقین رکھتی ہے، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر ایل مورگن کا بیان
प्रविष्टि तिथि:
05 DEC 2025 1:47PM by PIB Delhi
اطلاعات و نشریات اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے ساکیت گوکھلے کے ایک غیر ستارہ والے سوال کے جواب میں آج راجیہ سبھا میں بتایا کہ براڈکاسٹنگ سروسز (ریگولیشن) بل 2023 (بی ایس آر بل) کا مسودہ 10 نومبر 2023 کو پبلک ڈومین میں رکھا گیا تھا ۔ عام لوگوں اور متعلقہ فریقوں سے رائے/تبصرے/تجاویز 9 دسمبر2023 تک طلب کی گئی تھیں ، جسے بعد میں 15 جنوری 2024 تک بڑھا دیا گیا تھا۔
میڈیا اور تفریحی صنعت کی انجمنوں سمیت متعلقہ فریقوں سے موصول ہونے والی متنوع تجاویز کی بنیاد پر ، حکومت نے تبصرے کی مدت میں15 اکتوبر 2024 تک توسیع کردی تھی۔
تمام متعلقہ فریقوں سے موصولہ تجاویز کا جائزہ لیا گیا ہے ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت وسیع اور جامع مشاورت پر یقین رکھتی ہے ۔
*******
ش ح۔ش م۔ ت ا
U.NO.2486
(रिलीज़ आईडी: 2199371)
आगंतुक पटल : 11