امور داخلہ کی وزارت
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیرجناب امت شاہ نےعظیم محب وطن اور امر شہید کھدی رام بوس جی کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر خراجِ عقیدت پیش کیا
کھدی رام بوس جی، جنہیں مادرِ وطن کے لیے بہادری، حوصلے اور قربانی کی علامت کے طور پر یاد کیا جاتا ہے، نے مادرِ ہند کی آزادی کے لیے نوجوانوں کو مسلح انقلاب کی تیاری میں منظم کیا اور ساتھ ہی ملک کے عوام میں سوادیشی کے جذبے کو پیدا کیا
بے شمار انقلابیوں سے متاثر کھدی رام بوس جی برطانوی حکومت کی روک ٹوک کے باوجود انقلاب کے راستے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے اور خوش دلی سے مادرِ وطن کے لیے اپنی جان قربان کر دی
کھدی رام بوس جی کی شجاعت کی داستان ہر نوجوان کے لیے ایک انمول تحریک کا ذریعہ ہے کہ وہ ہمیشہ قوم کو اولین ترجیح دے
प्रविष्टि तिथि:
03 DEC 2025 11:40AM by PIB Delhi
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے عظیم محب وطن اور امر شہید کھدی رام بوس جی کو ان کی سالگرہ کے موقع پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔
جناب امت شاہ نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ کھدی رام بوس جی، جو مادرِ وطن کے لیے بہادری، حوصلہ اور قربانی کی علامت ہیں، نے مادرِ ہند کی آزادی کے لیے نوجوانوں کو مسلح انقلاب کی تیاری میں منظم کیا اور ساتھ ہی عوام میں سوادیشی کے لیے بیداری پیدا کی۔انہوں نے کہا کہ بے شمار انقلابیوں سے متاثر کھدی رام بوس جی برطانوی حکومت کے روک ٹوک کے باجود انقلاب کے راستے سے کبھی پیچھےنہیں ہٹے اور خوش دلی سے مادرِ وطن کے لیے اپنی جان قربان کر دی۔جناب شاہ نے کہا کہ کھدی رام بوس جی کی شجاعت کی داستان ہر نوجوان کے لیے ایک انمول تحریک ہے کہ وہ ہمیشہ قوم کو اولین ترجیح دے۔
****
ش ح۔ت ف۔ ش ت
U NO: 2263
(रिलीज़ आईडी: 2198021)
आगंतुक पटल : 13