وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سری لنکا کے صدر سے ٹیلیفون پر گفتگو کی
وزیر اعظم نےطوفان دِتوا سے سری لنکا میں ہوئی ہلاکتوں اور تباہی پر افسوس کا اظہار کیا
صدر دیسانیکے نے ہندوستان کی بروقت اور مؤثر مدد پر دلی تشکر کا اظہار کیا
وزیر اعظم نے ’’آپریشن ساگر بندھو‘‘ کے تحت، وژن ’’مہا ساگر‘‘ اور ’’فرسٹ ریسپانڈر‘‘ کے طور پر بھارت کی جانب سے مسلسل حمایت کی یقین دہانی کرائی
प्रविष्टि तिथि:
01 DEC 2025 8:50PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ڈیموکریٹک سوشلسٹ جمہوریہ سری لنکا کے صدر جناب انورا کمارا دیسانیکے سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔
وزیر اعظم نے طوفان دتوا کے بعد سری لنکا میں قیمتی جانی نقصانات اور وسیع پیمانے پر تباہی پر گہرے رنج وغم اور دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں بھارت کے عوام سری لنکا کے عوام کے ساتھ پوری یکجہتی اور بھرپور تعاون کے ساتھ کھڑے ہیں۔
صدر دیسانیکےنے سانحے کے بعد بھارت کی امداد پر گہرے تشکر کا اظہار کیا اور امدادی ٹیموں اور امدادی سامان کی فوری تعیناتی کی تعریف کی۔ انہوں نے سری لنکا کے عوام کی جانب سے بھی بھارت کے بروقت اور مؤثر ردِعمل کی قدردانی کی ستائش کی۔
وزیر اعظم نے صدر دیسانیکےکو جاری ’’آپریشن ساگر بندھو‘‘ کے تحت سری لنکا کے لیے بھارت کی مسلسل مدد کی یقین دہانی کرائی، جو متاثرہ افراد کو ریسکیو اور ریلیف فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بھارت، اپنے وژن ’’مہا ساگر‘‘ اور ’’فرسٹ ریسپانڈر‘‘ کی حیثیت کے مطابق، آنے والے دنوں میں بھی ہر مطلوبہ مدد فراہم کرتا رہے گا، جب سری لنکا بحالی کے کاموں، عوامی خدمات کی بحالی اور متاثرہ علاقوں میں روزگار کی بحالی پر کام کرے گا۔
دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
****
ش ح۔ ع ح-ن م
U-2170
(रिलीज़ आईडी: 2197414)
आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
Malayalam
,
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada