وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے بی ایس ایف کے یوم تاسیس  کے موقع پر  اُس کے اہلکاروں کو مبارکباد دی

प्रविष्टि तिथि: 01 DEC 2025 3:24PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بی ایس ایف کے یوم تاسیس  کے موقع پر ، اُس کے اہلکاروں کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ جناب مودی نے کہا کہ بی ایس ایف  بھارت کے غیر متزلزل  عزم اور انتہائی پیشہ ورانہ مہارت کی علامت ہے ۔ جناب مودی نے کہا کہ ‘‘ وہ  انتہائی مشکل علاقوں میں خدمات انجام دیتے ہیں ۔ ان کی بہادری کے ساتھ ساتھ ان کا انسانی جذبہ بھی غیر معمولی ہے ۔ ’’

وزیر اعظم نے ‘ ایکس  ’ پر پوسٹ کیا:

‘‘ بی ایس ایف کے یوم تاسیس پر ، میں اس کے تمام اہلکاروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ بی ایس ایف ، بھارت کے غیر متزلزل عزم اور انتہائی پیشہ ورانہ مہارت کی علامت ہے ۔ ان کا احساس ِ فرض مثالی ہے ۔ وہ انتہائی مشکل علاقوں میں خدمات انجام دیتے ہیں ۔ ان کی بہادری کے ساتھ ساتھ  ، ان کا انسانی جذبہ بھی غیر معمولی ہے ۔ ہماری قوم کی خدمت اور حفاظت کے لیے فوج کو میری نیک خواہشات ۔  ’’

@BSF_India

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح۔م م ۔ع ا  )

U.No. 2099


(रिलीज़ आईडी: 2196947) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Malayalam , English , Marathi , हिन्दी , Bengali , Gujarati , Telugu