وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے رائے پور میں ڈی جی پی/آئی جی پی کانفرنس کی صدارت کی

प्रविष्टि तिथि: 29 NOV 2025 8:24PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج رائے پور میں ڈائریکٹر جنرل اور انسپکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پیز/آئی جی پی) کی کانفرنس کے پہلے دن صدارت کی۔

انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں ہندوستان کے سیکورٹی نظام کے مختلف پہلوؤں پر وسیع غور و خوض کیا گیا۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ یہ فورم قومی سلامتی کے شعبے میں بہترین طریقوں اور اختراعات کے اشتراک کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔

جناب مودی نے X (سابقہ ​​ٹویٹر) پر پوسٹ کیا:

"رائے پور میں آئی جی پیز /ڈی جی پیز  کانفرنس کے پہلے دن ہندوستان کے سیکورٹی نظام کے مختلف پہلوؤں پر وسیع غور و خوض دیکھنے میں آیا۔ یہ اس میدان میں بہترین طریقوں اور اختراعات کو بانٹنے کا ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔"

******

U.No:2050

ش ح۔ح ن۔س ا


(रिलीज़ आईडी: 2196521) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Manipuri , Bengali , Assamese , Gujarati , Odia , Kannada , Malayalam