وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے ایک مضمون شیئر کیا جو ہمارے ملک کے آئین کے سفر پر روشنی ڈالتا ہے
Posted On:
26 NOV 2025 1:50PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ایک مضمون مشترک کیا جو ہمارے ملک کے آئین کے سفر پر روشنی ڈالتا ہے، جسے قانون ساز اسمبلی نے تشکیل دیا اور کروڑوں ہندوستانیوں کی امنگوں نے ا سے مالا مال کیاہے۔ جناب مودی نے زور دے کرکہا کہ آئین ہندوستان کو 2047 تک ایک خودمختار اور خوداعتماد ترقی یافتہ ملک (وکست بھارت) بنانے کے لیے ایک مثالی رہنما کے طور پر کام کرتا ہے۔
لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوُم برلا کی ایک پوسٹ پر ردِعمل میں، پی ایم او انڈیا ہینڈل نے کہاکہ:
’’اس بصیرت افروز مضمون میں معزز لوک سبھا اسپیکر جناب @ombirlakota نےہمارے ملک کے آئین کے سفر پر روشنی ڈالا ہے، جسے قانون ساز اسمبلی نے تشکیل دیا اور کروڑوں ہندوستانیوں کی امنگوں نے ا سے مالا مال کیاہے۔
انہوں نے اپنے مضمون میں اجاگر کیا ہے کہ آئین ہندوستان کو 2047 تک ایک خودمختار اور خوداعتماد ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے ایک مثالی رہنما کے طور پر کام کرتا ہے۔‘‘
******
ش ح ۔ م م ع ۔ م ا
Urdu No-1838
(Release ID: 2194650)
Visitor Counter : 3