وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے یوم آئین کے موقع پردستور ہند کے معماروں کو خراج عقیدت پیش کیا

प्रविष्टि तिथि: 26 NOV 2025 10:01AM by PIB Delhi

یومِ آئین کے موقع پر وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے دستور ہند کے معماروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور اعتراف کیا کہ اُن کا وژن اور دوراندیشی آج بھی قوم کو ایک وکست بھارت کی تعمیر کے اجتماعی سفر میں رہنمائی فراہم کرتی ہے۔

وزیرِ اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان کا آئین انسانی وقار، مساوات اور آزادی کو اولین ترجیح دیتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اگرچہ آئین شہریوں کو حقوق عطا کرتا ہے، لیکن یہ انہیں ان کی ذمہ داریوں کی بھی یاد دہانی کراتا ہے، جنہیں خلوص اور عزم کے ساتھ نبھانا ضروری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہی ذمہ داریاں ایک مضبوط اور متحرک جمہوریت کی بنیاد ہیں۔

وزیرِ اعظم مودی نے قوم کے عزم کو دوہراتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے عمل کے ذریعے آئینی اقدار کو مضبوط کریں، تاکہ ملک کی ترقی اور اتحاد میں اپنا مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

ایک پوسٹ میں جناب مودی نے کہا:

یومِ آئین کے موقع پر ہم اپنے دستور کے معماروں  کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ان کا وژن اور دوراندیشی ہمیں ایک وِکست بھارت کی تعمیر کی جستجو میں مسلسل تحریک دیتی ہے۔

ہمارا آئین انسانی وقار، مساوات اور آزادی کو سب سے زیادہ اہمیت دیتا ہے۔ یہ ہمیں حقوق عطا کرتا ہے، مگر ساتھ ہی بطور شہری ہماری ذمہ داریوں کی بھی یاد دہانی کراتا ہے، جنہیں ہمیں ہمیشہ نبھانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ یہی ذمہ داریاں ایک مضبوط جمہوریت کی بنیاد ہیں۔

آئیے ہم اپنے عمل کے ذریعے آئینی اقدار کو مضبوط بنانے کے عزم کو  ایک بار پھر دوہرائیں۔

***

ش ح۔م ع ن۔

U-No.1819


(रिलीज़ आईडी: 2194504) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Bengali , Assamese , Gujarati , Tamil , Telugu , Kannada , Malayalam