iffi banner

منی پوری دستاویزی فلم ’بیٹل فیلڈ‘ نے دوسری جنگ عظیم کی کہانیوں اور داستانوں کو زندہ کرنے کا مشن شروع کیا


’ہمسفر‘ – گزرے زمانے کی دوستی کی کہانی

۔56 ویں بھارتیہ بین الاقوامی فلم فیسٹول میں مختلف غیر  فیچر فلوں کی نمائش کی جارہی ہے، جومضبوط اور بامعنی پیغامات دیتی ہیں، مثبت اثر ڈالتی ہیں اور پُراثر کہانی کے ذریعے عالمی سینما میں اہم تعاون کرتی ہیں۔ اس سال کے اِفّی میں جن غیر فیچر فلموں نے توجہ حاصل کی ہے، ان میں ہمسفر (مراٹھی) اور بیٹل فیلڈ (منی پوری) شامل ہیں۔ آج منعقد ایک پریس کانفرنس میں، ان فلموں کے ڈائریکٹرز، پروڈیوسرز اور اداکاروں نے اپنی فلموں کے پیچھے کی کہانیاں شیئر کیں اور اُمید ظاہر کی کہ یہ فلمیں معاشرے پر مثبت اثر ڈالیں گی۔

1.jpg

ڈائریکٹر بورون تھوکچوم نے بتایا کہ فلم بیٹل فیلڈ کو مکمل ہونے میں تقریباً دس سال لگے۔ انہوں نے کہا کہ ہر منی پوری دوسری جنگ عظیم کی کہانیاں سن کر بڑا ہوا ہے اور منی پور شاید دوسری جنگ عظیم کی تاریخ کے سب سے خونریز میدان جنگ میں سے ایک رہا ہوگا۔ ایک فلم ساز کے طور پر، انہیں ان یادوں کو دستاویزی شکل میں پیش کرنے کا چیلنج لینا پڑا، خاص طور پر صحیح ریکارڈ دستیاب نہ ہونے کی صورت میں — خواہ کتابیں ہوں یا میڈیا کوریج ہو۔ ان کا ماننا تھا کہ اس علاقے کے آباء و اجداد کی کہانی کو تصدیق اور احترام کے ساتھ سنانا ان کی ذمہ داری ہے۔ چونکہ ہر منی پوری کے پاس اس جنگ کے وقت کی وراثت کا ایک حصہ ہے، اس لیے انہوں نے کہانیوں، داستانیں اور رزمیہ  گیتوں کو سمجھا اور اکٹھا کیا، تاکہ انہیں ایک ساتھ لایا جا سکے اور دنیا کے ساتھ شیئر کیا جا سکے۔

2.jpg

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ فلم بنانے کا کام تقریباً دس سال پہلے شروع ہوا تھا، جو رامیشور اور راجیشور جیسے لوگوں سے متاثر ہو کر شروع ہوا تھا، جو — صرف معمولی میٹل ڈیٹیکٹر کے ساتھ — دوسری جنگ عظیم کی کہانیوں اور قصوں کو زندہ کرنے کے مشن پر نکل پڑے تھے۔

3.jpg

فلم بیٹل فیلڈ کے پروڈیوسر اور شریک پروڈیوسر، منجوئے لوریمبم اور ڈاکٹر رادھے شیام اوینم نے اتنی پُراثر اور جذباتی تھیم پر مبنی فلم کا انتخاب کے لیے اِفّی انتظامیہ کمیٹی کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیٹل فیلڈ کی اپنی ایک اہمیت ہے اور یہ ان کہانیوں کو محفوظ کرنے اور آنے والی نسلوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

4.jpg

فلم ہمسفر کے ڈائریکٹر، ابھیجیت اروند دلوی نے بتایا کہ یہ کہانی ان کے اپنے گھر کے بچپن کے ایک واقعہ پر مبنی ہے۔ بچپن میں، انہوں نے ایک بار اپنے دادا جی کا ریڈیو ٹرانزسٹر چھپا دیا تھا، تاکہ دیکھ سکیں کہ ان کے دادا جی اس کے بغیر کیسا ردعمل دیں گے، کیونکہ انہیں لگتا تھا کہ دادا جی کو ریڈیو ٹرانزسٹر سے بہت زیادہ لگاؤ ہو گیا ہے۔ کچھ دنوں کے بعد، ان کی والدہ کو پتہ چل گیا کہ اس شرارت کے پیچھے ان کا ہاتھ ہے۔ انہیں اس کی سزا دی گئی اور بالآخر ٹرانزسٹر واپس کر دیا گیا۔ برسوں بعد، انہیں وہی ٹرانزسٹر پھر سے ملا، جس سے انہیں اس فلم کا خیال آیا۔

دلوی نے بتایا کہ فلم میں، تمام آوازیں صرف ریڈیو سے سنائی دیتی ہیں — کوئی بھی اداکار براہ راست بات نہیں کرتا — یہ کہانی میں ٹرانزسٹر کے جذباتی تعلق اور بیانیہ کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ریڈیو کا ایک میڈیم اور ایک ساتھی، دونوں طرح سے جو اہمیت ہے، وہ تب سامنے آئی جب دادا جی کو ٹرانزسٹر کھونے کا احساس ہوا۔

پی سی لنک:

 اِفّی کے بارے میں

اِفّی کا آغاز سال1952 میں ہوا، بھارتیہ بین الاقوامی فلم فیسٹیول(اِفّی) جنوبی ایشیا کا سب سے پرانا اور سب سے بڑا سینما فیسٹیول ہے۔ اسے نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن(اِفّی)، وزارت اطلاعات و نشریات، حکومت ہند اور انٹرٹینمنٹ سوسائٹی آف گوا(ای ایس جی)، حکومتِ گوا، مل کر منعقد کرتے ہیں۔ یہ فیسٹیول عالمی سینما کا طاقتور مرکز بن گیا ہے — جہاں محفوظ کی گئی کلاسک فلمیں  جرأت مندانہ تجربات سے ملتی ہیں اور فلمی دنیا کے بڑے نام، بے خوف اور پہلی بار کے فلم سازوں کے ساتھ آتے ہیں۔ اِفّی کو جو چیز واقعی شاندار بناتی ہے، وہ ہے اس کا شاندار امتزاج — بین الاقوامی مقابلہ، ثقافتی پیشکشیں، ماسٹرکلاس، خراج عقیدت اور توانائی سے بھرپور ویوز فلم بازار، جہاں خیالات، شراکت داری اور تعاون میں اضافہ ہوتا ہے۔ 20-28 نومبر تک گوا کے شاندار ساحلی پس منظر میں ہونے والا، 56 واں ایڈیشن شاندار مختلف زبانوں، اصناف، جدت اور خیالات کو اجاگر کرتا ہےجو عالمی سطح پر بھارت کی تخلیقی صلاحیتوں کا ایک زندہ جشن ہے۔

مزید معلومات کے لیے، کلک کریں:

***************

(ش ح۔ک ح۔ع ر)

U No. 1761

 

 

 


Great films resonate through passionate voices. Share your love for cinema with #IFFI2025, #AnythingForFilms and #FilmsKeLiyeKuchBhi. Tag us @pib_goa on Instagram, and we'll help spread your passion! For journalists, bloggers, and vloggers wanting to connect with filmmakers for interviews/interactions, reach out to us at iffi.mediadesk@pib.gov.in with the subject line: Take One with PIB.


Release ID: 2194027   |   Visitor Counter: 5