وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے جوہانسبرگ میں جی20 سربراہ اجلاس کے موقع پر کینیڈا کے وزیر اعظم سے ملاقات کی

Posted On: 23 NOV 2025 9:41PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جوہانسبرگ میں جی20 سربراہ اجلاس کے موقع پر بھارت-کینیڈا شراکت داری میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیےکینیڈا کے وزیر اعظم جناب مارک کارنی سے ملاقات کی ۔

دونوں رہنماؤں نے آسٹریلیا-کینیڈا-انڈیا ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن(اے سی آئی ٹی آئی)شراکت داری کو اپنانے کا خیرمقدم کیا جس سے اہم ٹیکنالوجیز، جوہری توانائی، سپلائی چین کی تنوع اور  اے آئی کے شعبوں میں سہ فریقی تعاون کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے جی7 سربراہ اجلاس کے موقع  پر جون 2025 میں کناناسکیس میں ہونے والی ملاقات اور اکتوبر 2025 میں وزرائے خارجہ کی طرف سے دوطرفہ مصروفیات کے لیے نئے روڈ میپ کے آغاز کے بعد سے تعلقات میں نئی ​​رفتار کو سراہا۔ دونوں وزرائے اعظم نے تجارت اور سرمایہ کاری، دفاع، تعلیم،خلا، سائنس و ٹیکنالوجی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم کارنی نے فروری 2026 میں ہندوستان کی میزبانی میں منعقد ہونے والے اے آئی اجلاس کے لیے حمایت کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے ایک اعلیٰ عزائم جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے (سی ای پی اے) پر بات چیت شروع کرنے پر اتفاق کیا، جس کا مقصد دو طرفہ تجارت کو 2030 تک دوگنا کرکے50 بلین امریکی ڈالر تک کرنا ہے۔ دونوں فریقوں نے اپنے دیرینہ شہری جوہری تعاون کی توثیق کی اور باہمی شراکت داری کو بڑھانے پر زور دیا جس میں طویل مدتی یورینیم سپلائی کے انتظامات  کے لیے  تعاون  بھی شامل ہے۔

دونوں رہنماؤں نے باقاعدہ اعلیٰ سطحی تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کنیڈا کے وزیر اعظم کارنی کو ہندوستان کے دورے کی دعوت دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔  م ش ۔ع ن)

U. No. 1691


(Release ID: 2193384) Visitor Counter : 5