وزیراعظم کا دفتر
ہندوستان، آسٹریلیا اور کینیڈا کا مشترکہ بیان
Posted On:
22 NOV 2025 9:21PM by PIB Delhi
ہندوستان، آسٹریلیا اور کینیڈا کی حکومتوں نے آج ایک نئی سہ فریقی ٹیکنالوجی اور اختراعی شراکت داری یعنی آسٹریلیا-کینیڈا-انڈیا ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن (اے سی آئی ٹی آئی) سے متعلق شراکت داری کرنے پر اتفاق کیا۔
تینوں فریقوں نے موجودہ دوطرفہ اقدامات کی تکمیل کرتے ہوئے اہم اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پر تعاون کرنے کے اپنے عزائم کو مضبوط کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
یہ اقدام تینوں ممالک کی قدرتی طاقتوں سے فائدہ اٹھانے کے ساتھ ساتھ سبز توانائی کی اختراع اور اہم معدنیات سمیت مضبوط سپلائی چینز کی تعمیر پر توجہ مرکوز کرے گا۔ یہ ان کے متعلقہ عزائم اور خالص صفر کے اخراج کے تزویراتی تعاون کو مزید مضبوط کرے گا اور ایک محفوظ، پائیدار، اور لچکدار مستقبل کی طرف سپلائی چین کے تنوع کو فروغ دے گا۔ شراکت داری ہمارے شہریوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت کی ترقی اور وسیع پیمانے پر اپنانے پر بھی غور کرے گی۔
تینوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ حکام کو اس اقدام کو آگے بڑھانے کے لیے 2026 کی پہلی سہ ماہی میں ایک میٹنگ کا انعقاد کرناہیے۔
*****
U.No:1664
ش ح۔ح ن۔س ا
(Release ID: 2193116)
Visitor Counter : 4