iffi banner

ٹیلنٹس ٹربو موڈ میں! جیسے ہی سی ایم او ٹی 2025 کا آغاز ہوا، بھارت کے اگلی نسل کے تخلیق کار اسٹیج پر جلوہ گرہوئے


 سی ایم او ٹی صرف فلم سازی کے بارے میں نہیں ہے، یہ قوم کے تخلیقی مستقبل کو تشکیل دینے کے بارے میں ہے: وزیر مملکت ڈاکٹر ایل۔ مروگن

سی ایم او ٹی کے سابق طلبہ بھارت کے مستقبل کے کہانی کار اور عالمی ثقافتی سفیر ہوں گے: سیکرٹری، وزارتِ اطلاعات و نشریات  جناب سنجے جاجو

اِفّی ووڈ ، 21 نومبر- 2025 #

 ٹیلنٹس ٹربو موڈ میں! بھارت کے اگلی نسل کے تخلیق کار آج گوا میں کریئیٹو مائنڈز آف ٹومارو (سی ایم او ٹی ) 2025 کے پانچویں ایڈیشن کے آغاز کے ساتھ اسٹیج پر جلوہ گر ہوئے، جس نے اس خوبصورت ساحلی شہر کو ملک کے باصلاحیت اور اُبھرتے ہوئے نوجوان فلم سازوں کے لیے ایک تخلیقی مرکز میں بدل دیا۔

125 اُبھرتے ہوئے ستارے ایک پرجوش 48 گھنٹے کے فلم سازی چیلنج میں روشنیوں کے مرکز میں قدم رکھتے ہیں، جہاں تخلیقی صلاحیت، تعاون اور سنیما کے جادو کے طوفانی سفر میں خیالات اسکرپٹ سے اسکرین تک دوڑتے ہیں۔ یہ صرف ایک فیسٹیول ایونٹ نہیں—یہ وہ مقام ہے جہاں کل کے ڈائریکٹرز، اداکار اور کہانی کار اپنی خود کی بلاک بسٹر داستانیں بنانا شروع کرتے ہیں۔

اطلاعات و نشریات اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیرِ مملکت ڈاکٹر ایل۔ مروگن نے اس چیلنج کا آغاز کیا اور شرکاء کے جذبے اور تخلیقی صلاحیت کی تعریف کی۔ انہوں نے 2021 سے اس پہل کی مسلسل ترقی کا ذکر کرتے ہوئے سی ایم او ٹی کو نوجوان کہانی کاروں کو بین الاقوامی پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لئے سراہا۔انہوں نے کہا کہ’’یہ پلیٹ فارم بھارت کے اُبھرتے ہوئے تخلیق کاروں کو عالمی پروڈیوسرز اور تخلیقی نیٹ ورکس سے جوڑتا ہے۔ یہ صرف فلم سازی کے بارے میں نہیں بلکہ یہ قوم کے تخلیقی مستقبل کی تشکیل کے بارے میں ہے۔‘‘

 

ڈاکٹر مروگن نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ اس سخت 48 گھنٹے کے فلم سازی چیلنج کو پورے جذبے کے ساتھ قبول کریں، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ’’ایسے دباؤ والے تجربات آپ کی مہارت کو نکھارتے ہیں اور آپ کی بہترین صلاحیت سامنے لاتے ہیں۔‘‘انہوں نے اہم سرکاری اقدامات کو بھی اجاگر کیا، جن میں ممبئی میں قائم نیا انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کریئیٹو ٹیکنالوجیز بھی شامل ہے، جو ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے، بھارت کے تخلیقی ماحولیاتی نظام کو مضبوط کرنے اور اورنج اکانومی کو فروغ دینے کے لیے بنایا گیا ہےجو وزیرِاعظم کے ایک متحرک، اختراع پر مبنی تخلیقی شعبے کے وژن سے ہم آہنگ ہے۔

اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سیکرٹری جناب سنجے جاجو نے منتخب نوجوانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی شمولیت کو ایک نمایاں کامیابی قرار دیا۔ ان کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے گزشتہ سال کے چیلنج میں بنائی گئی شاندار فلموں کو یاد کیا اور حتمی نمائش کو “تقریباً آسکر جیسی ‘‘نمائش قرار دیا۔انہوں نے زور دیا کہ سی ایم او ٹی ایک نایاب تعاون کو فروغ دیتا ہے، جہاں اجنبی ایک دوسرے کے ساتھ مل کر دباؤ کے ماحول میں اثر انگیز کہانیاں تخلیق کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا:“آپ میں سے بہت سے لوگ مستقبل کے کہانی کار اور بھارت کے عالمی ثقافتی سفیر بنیں گے۔اس موقع پر انہوں نے ایک سی ایم او ٹی سابق طالب علم(ایلومینائی) کی مثال بھی دی جس نے حال ہی میں نیشنل فلم ایوارڈ جیتا ہے۔

شارٹس انٹرنیشنل کے بانی اور سی ای او، کارٹر پیلچر، نے اس سال کے سی ایم او ٹی کو اب تک کے سب سے دلچسپ ایڈیشنز میں سے ایک قرار دیا۔ انہوں نے وزارت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ایک ایسا پلیٹ فارم قائم کیا ہے جس کی مثال کسی بھی دیگر عالمی فیسٹیول میں نہیں ملتی۔ انہوں نے مزید کہا:“پچھلے ایڈیشنز کے شرکاء پہلے ہی کانز سمیت دنیا کے بڑے فلمی میلوں میں اپنی فلمیں پیش کر رہے ہیں، اور یہاں تک کہ آسکر کی شارٹ لسٹ تک رسائی حاصل کر چکے ہیں۔”پیلچر نے تخلیق کاروں پر زور دیا کہ وہ اس موقع کو سیکھنے، تعاون کرنے اور تخلیقی حدود کو آگے بڑھانے کے لیے استعمال کریں، اس بات کو دہراتے ہوئے کہ شارٹ فارم اسٹوری ٹیلنگ اب عالمی تفریح کے مرکز میں ہے۔

افتتاح کے موقع پر جوائنٹ سیکرٹری (فلمز) ڈاکٹر اجے ناگ بھوشن اور این ایف ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب پرکاش مگڈوم بھی موجود تھے۔

کریئیٹو مائنڈز آف ٹومارو (سی ایم او ٹی) کے بارے میں

کریئیٹو مائنڈز آف ٹومارو (سی ایم او ٹی) اطلاعات و نشریات کی وزارت (ایم آئی بی) اور نیشنل فلم ڈویلپمنٹ کارپوریشن(این ایف ڈی سی) کا ایک بصیرت افروز اقدام ہے، جس کا مقصد بھارتی فلم انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے ستاروں کو تلاش کرنا، اُن کی رہنمائی کرنا اور انہیں نمایاں مقام دینا ہے۔ یہ صرف ایک ٹیلنٹ پروگرام نہیں بلکہ مستقبل کے اُن کہانی کاروں کے لیے لانچ پیڈ ہے جو بھارت کی تخلیقی معیشت کو آگے بڑھائیں گے۔

ہر سال، سی ایم او ٹی جذبے کو سنیما کی چمک میں بدل دیتا ہے، ملک بھر کے ابھرتے ہوئے فلم سازوں کو ایک غیر معمولی موقع فراہم کرتا ہے: ایشیا کے معتبر ترین فلمی میلوں میں سے ایک میں عالمی پلیٹ فارم پر اپنی صلاحیت دکھانے کا۔

یہ پہل بھارت کے ممتاز فلمی میلے افی کے ساتھ منعقد ہونے والے چار کامیاب ایڈیشنز دیکھ چکی ہے۔ اس سنگِ میل پانچویں ایڈیشن میں، سی ایم او ٹی ایک بار پھر ملک بھر سے 13 فلمی ہنروں میں تقریباً 125 باصلاحیت نوجوانوں کی میزبانی کرے گا۔

افی کے بارے میں

1952 میں قائم ہونے والا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (افی) جنوبی ایشیا کا سب سے قدیم اور سب سے بڑا سنیما فیسٹیول ہے۔ نیشنل فلم ڈویلپمنٹ کارپوریشن(این ایف ڈی سی) ، وزارتِ اطلاعات و نشریات، حکومتِ ہند، اور انٹرٹینمینٹ سوسائٹی آف گوا(ای ایس جی) ، حکومتِ گوا کے اشتراک سے منعقد ہونے والا یہ فیسٹیول آج ایک عالمی سنیما طاقت کے طور پر ابھرا ہے—جہاں بحال شدہ کلاسکس اور دلیرانہ تجربات ایک ساتھ جلوہ دکھاتے ہیں، اور عظیم اساتذہ نئے بے خوف فلم سازوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوتے ہیں۔افی کو منفرد بناتی ہے اس کی متنوع چمک—بین الاقوامی مقابلے، ثقافتی نمائشیں، ماسٹرکلاسز، خراجِ عقیدت پیش کرنے والے سیشنز، اور توانائی سے بھرپور ویوز فلم بازار، جہاں خیالات، سودے اور تخلیقی تعاون پروان چڑھتے ہیں۔20 سے 28 نومبر تک گوا کے دلکش ساحلی پس منظر میں منعقد ہونے والا 56واں ایڈیشن زبانوں، اصناف، جدتوں اور آوازوں کے ایک حیرت انگیز امتزاج کا وعدہ کرتا ہےاور بھارت کی تخلیقی درخشندگی کو عالمی اسٹیج پر ایک بھرپور انداز میں پیش کرتا ہے۔

مزید معلومات کے لیے، کلک کریں:

https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2191768

https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2075551

https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2073892

https://www.pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=1978454

https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1979776

https://www.pib.gov.in/PressReleseDetailm.aspx?PRID=1856855

افی Website: https://www.افیgoa.org/

PIB’s افی Microsite: https://www.pib.gov.in/افی/56new/

PIB افیWood Broadcast Channel: https://whatsapp.com/channel/0029VaEiBaML2AU6gnzWOm3F

X Handles: @افیGoa, @PIB_India, @PIB_Panaji

 

******

ش ح۔   ش ت۔  ج

Uno-1597


Great films resonate through passionate voices. Share your love for cinema with #IFFI2025, #AnythingForFilms and #FilmsKeLiyeKuchBhi. Tag us @pib_goa on Instagram, and we'll help spread your passion! For journalists, bloggers, and vloggers wanting to connect with filmmakers for interviews/interactions, reach out to us at iffi.mediadesk@pib.gov.in with the subject line: Take One with PIB.


Release ID: 2192501   |   Visitor Counter: 22