وزیراعظم کا دفتر
جن جاتیہ گورو دیوس کے موقع پر، وزیر اعظم 15 نومبر کو گجرات کےضلع نرمدا کا دورہ کریں گے
وزیر اعظم دھرتی آبا بھگوان برسا منڈا کے 150ویں یوم پیدائش کی تقریب کے موقع پر پروگرام میں شرکت کریں گے
وزیر اعظم ڈیڈیاپاڑہ، نرمدا میں 9,700 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے
پروجیکٹ بنیادی ڈھانچے، صحت، تعلیم، تاریخی وراثت پر مرکوز ہیں اور خاص طور پر قبائلیوں کی تفویض اختیارات پر مرکوز ہیں
Posted On:
14 NOV 2025 11:41AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 15 نومبر کو گجرات کا دورہ کریں گے۔ وہ تقریباً 12:45 بجے ضلع نرمدا کے دیوموگرا مندر میں پوجا اور درشن کریں گے۔ اس کے بعد، تقریباً 2:45 بجے، وزیر اعظم ضلع نرمدا کے ڈیڈیا پاڑہ کا دورہ کریں گے اور دھرتی آبا بھگوان برسا منڈا کے 150ویں یوم پیدائش کی تقریب کی مناسبت سےمنعقدہ پروگرام میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر، وہ 9,700 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف بنیادی ڈھانچے اور ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے، اور عوامی اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔
ڈیڈیاپاڑہ میں پروگرام کے دوران، وزیر اعظم متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے جن کا مقصد قبائلی برادریوں کی ترقی اور خطے کے دیہی اور دور دراز علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا ہے۔
وزیر اعظم پردھان منتری جن جاتی آدیواسی نیاے مہا ابھیان(پی ایم-جن من) اور دھرتی آبا جنجاتیہ گرام اتکرش ابھیان(ڈی اے- جے اے جی یو اے) کے تحت بنائے گئے 100,000 مکانات کی گرہ پرویش تقریب میں شریک ہوں گے۔
وزیر اعظم قبائلی طلبہ و طالبات کے لیے تقریباً 1,900 کروڑ کی مالیت سے تعمیر شدہ 42 ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں (ای ایم آر ایس)؛ 228 کثیر مقصدی مراکز جوکمیونٹی کی سرگرمیوں کے لیے مرکز کے طور پر کام کریں گے؛ آسام میڈیکل کالج، ڈبرو گڑھ اورقبائلی ثقافت اور وراثت کے تحفظ کے واسطے امپھال، منی پور میں ٹرائبل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ(ٹی آر آئی) کی عمارت کا افتتاح کریں گے۔اس کے علاوہ وزیر اعظم قبائلی علاقوں میں رابطوں کو بہتر بنانے کے لیے گجرات کے 14 قبائلی اضلاع کے لیے 250 بسوں کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔
وزیر اعظم قبائلی علاقوں میں رابطے کو بہتر کرنےکے لیے 748 کلومیٹر نئی سڑکوں اور ڈی اے – جے اے جی یو اے کے تحت 14 قبائلی ملٹی مارکیٹنگ سینٹر(ٹی ایم ایم سی) کا سنگ بنیاد رکھیں گے جو کمیونٹی ہب کے طور پر کام کریں گے۔ وہ 50 نئے ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے، جن کی لاگت 2,320 کروڑ روپے سے زیادہ ہے، جس سے قبائلی طبقہ کے بچوں کے لیے معیاری تعلیم فراہم کرنے کے حکومت کے عزم کو تقویت ملے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ م ش ع۔ع ن)
U. No. 1249
(Release ID: 2189938)
Visitor Counter : 9