وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے دہلی واقع پربھوٹان کی جانب سے اظہار یکجہتی کا  شکریہ ادا کیا

Posted On: 11 NOV 2025 3:01PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھوٹان کے چوتھے شاہ کی 70 ویں سالگرہ  پر منعقدہ پروگرام کے دوران ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کے لیے بھوٹان کے عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ دہلی میں ہونے والے المناک واقعے کے تناظر میں بھوٹان کے لوگوں نے متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے لیے انوکھی دعا کی۔ وزیر اعظم نے ہمدردی اور اتحاد کے اس گہرے عمل کو تسلیم کرتے ہوئے کہا، ‘‘میں اس اظہار یکجہتی  کو کبھی نہیں بھولوں گا۔’’

ایکس پر ایک پوسٹ میں، انہوں  نے لکھا:

‘‘بھوٹان کے چوتھے شاہ کی 70 ویں کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں بھوٹان کے لوگوں نے ایک انوکھی دعا کے ذریعے دہلی میں ہونے والے دھماکے کے بعد ہندوستان کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ میں اس اظہار یکجہتی  کو کبھی نہیں بھولوں گا۔’’

*****

UR-1087

(ش ح۔   ام۔خ م)


(Release ID: 2188769) Visitor Counter : 18