وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

آئی ایف ایف آئی 2025: جدت اور شمولیت کی علامت   خواتین فلم سازوں، نئے ٹیلنٹ اور فلمی تخلیقی کمالات کو خراجِ تحسین: مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مورگن


آئی ایف ایف آئی 2025 کی الٹی گنتی کا آغاز نئی دہلی میں ابتدائی رونمائی ایونٹ کے ساتھ ہوا

56واں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا 20 سے 28 نومبر 2025 تک گوا میں شاندار انداز میں منعقد ہوگا

لیجنڈری اداکار رجنی کانت کو 56ویں آئی ایف ایف آئی کی اختتامی تقریب میں سینما میں 50 شاندار سال مکمل کرنے پر خصوصی اعزاز پیش کیا جائے گا

81 ممالک کی 240 سے زیادہ فلمیں ، جن میں 13 عالمی پریمیئر ، 5 بین الاقوامی پریمیئر اور 44 ایشیائی پریمیئر شامل ہیں

5 براعظموں کی 32 فلموں پر مشتمل تین نمایاں بین الاقوامی مقابلے

دنیا کے ممتاز فلمی میلوں میں ایوارڈ یافتہ فلمیں، پہلی بار ہندوستان میں پیش کی جائیں گی

9 کیوریٹڈ سیکشنز: ڈاکیو-مونٹیج ، فرام دی فیسٹیولز ، رائزنگ اسٹارز ، مشن لائف ، تجرباتی فلمیں ، بحال شدہ کلاسیکی ، میکابر ڈریمز ، یونیسیف اور سنیما آف دی ورلڈ

ملک کی خصوصی توجہ: جاپان،جاپانی سنیما کے خصوصی پیکجز، ادارہ جاتی تعاون اور ثقافتی پروگرام شامل کیے جائیں گے 

خصوصی فلم پیکیجز: پارٹنر کنٹری اسپین اور اسپاٹ لائٹ آسٹریلیا

آئی ایف ایف آئی 2025، فلم کی دنیا کے عظیم فنکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے سنچری تقریبات اور بحال شدہ کلاسکس کے ذریعے ان کے فن کو دوبارہ زندہ کرے گا

Posted On: 07 NOV 2025 5:10PM by PIB Delhi

بھارت کا 56واں بین الاقوامی فلم فیسٹیول (آئی ایف ایف آئی) 20 سے 28 نومبر 2025 تک گوا میں منعقد ہوگا۔ آج نئی دہلی میں اس فیسٹیول کی ابتدائی تقریب کی جھلکیاں منعقد کی گئی، جس میں اس بار کے وسیع اور متنوع پروگرام کا خاکہ پیش کیا گیا۔ فیسٹیول میں 81 ممالک کی 240 سے زائد فلمیں پیش کی جائیں گی، جن میں 13 عالمی پریمیئر، 4 بین الاقوامی پریمیئر اور 46 ایشیائی پریمیئر شامل ہیں۔فیسٹیول کے لیے 127 ممالک سے 2,314 درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جو عالمی فلمی دنیا میں آئی ایف ایف آئی کی بڑھتی ہوئی اہمیت اور مقبولیت کو اجاگر کرتی ہیں۔

016.jpg

اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مورگن نے کہا کہ اس سال کے آئی ایف ایف آئی میں جدت اور شمولیت کی عکاسی کرتے ہوئے کئی نئی پہلیں متعارف کرائی گئی ہیں۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ اس مرتبہ 50 سے زائد خواتین ہدایت کاروں کی فلمیں فیسٹیول میں شامل کی گئی ہیں، جو سینما کے میدان میں ناری شکتی کے فروغ کے لیے حکومت کے عزم کی واضح مثال ہے۔انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ ویب اور اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر معیاری مواد کو تسلیم کرنے کے لیے او ٹی ٹی ایوارڈز کا سلسلہ اس سال بھی جاری رہے گا۔انہوں نے  مزید کہا کہ فیسٹیول اسکرین رائٹنگ، پروڈکشن ڈیزائن اور ساؤنڈ سمیت مختلف شعبوں میں نئے اور ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کرتا رہے گا۔ڈاکٹر مورگن نے زور دیتے ہوئے کہا کہ فلمی سرٹیفکیشن کو آسان بنانے اور اینٹی پائریسی قوانین کو مزید مضبوط کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سی بی ایف سی جلد ہی ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ سرٹیفکیٹ جاری کرے گا، جو کثیر لسانی فلموں کے لیے ہوگا اور ملک کی ثقافتی یکجہتی کو فروغ دے گا۔

017.jpg

اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سکریٹری جناب سنجے جاجو نے کہا کہ بھارتی سینما عالمی سطح پر مضبوط اثر چھوڑ رہا ہے، اور اس کی مثال یہ ہے کہ آسٹریلیائی باکس آفس پر بھارتی فلمیں ہالی ووڈ ریلیزز سے بہتر کارکردگی دکھا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال آئی ایف ایف آئی میں جاپان، اسپین اور آسٹریلیا نئی شراکت داریاں اور تعاون کے مواقع لے کر آئیں گے۔ فیسٹیول میں ایک شاندار کارنیول پریڈ بھی منعقد کی جائے گی جس میں پروڈکشن ہاؤسز، مختلف ریاستیں اور ثقافتی گروپس شرکت کریں گے، جو تقریب میں رنگ اور جوش کو بڑھائیں گے۔ مزید یہ کہ ایک وسیع سطح کا فلم بازار بھی منعقد ہوگا جس سے بین الاقوامی کو-پروڈکشن کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔

آئی ایف ایف اسٹا آئی ایف ایف آئی سے منسلک ایک رنگا رنگ تفریحی اور ثقافتی جشن ہے۔ ’’آئی ایف ایف اسٹا‘‘ کے ذریعے موسیقی، ثقافت اور تفریح کا شاندار امتزاج پیش کیا جائے گا۔ اس کا مقصد فلم، کھانوں، فن اور انٹرایکٹو سرگرمیوں کے ذریعے کمیونٹی کو قریب لانا، نوجوانوں کی شمولیت بڑھانا اور عوامی سطح پر فیسٹیول میں دلچسپی کو فروغ دینا ہے۔جناب جاجو نے یہ بھی کہا کہ اگرچہ جنریٹیو اے آئی تفریحی صنعت میں تبدیلی لا رہی ہے، تاہم اسے ایک تخلیقی اوزار کے طور پر قبول کرنا چاہیے، کیونکہ یہی مستقبل کی کہانی گوئی کو نئی سمت دے گی۔

018.jpg

آئی ایف ایف آئی 2025 کے فیسٹیول ڈائریکٹر جناب شیکھر کپور نے کہا کہ بھارت دنیا میں فلمیں بنانے اور دیکھنے والا سب سے بڑا ملک ہے، جو اپنی عوام کی کہانیوں سے محبت کا جشن مناتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کہانیاں بیان کرنا مختلف ثقافتوں کے درمیان سمجھ بوجھ اور امن کو فروغ دیتا ہے۔ فلم بازار کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے اسے ایک ایسی تحریک قرار دیا جو نوجوان تخلیق کاروں کو ٹیکنالوجی کے ذریعے بااختیار بناتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مصنوعی ذہانت کو ایک تخلیقی ذریعہ سمجھنا چاہیے جو کہانی سنانے والوں کو بھارت کی کہانیاں دنیا تک پہنچانے میں مدد کرتی ہے۔

019.jpg

پردہ کشائی کی تقریب میں شریک شخصیات میں جناب دھیرندر اوجھا، پرنسپل ڈائریکٹر جنرل، پریس انفارمیشن بیورو؛ جناب پربھات، ایڈیشنل سکریٹری، وزارتِ اطلاعات و نشریات؛ ڈاکٹر اجے ناگابھوشن، جوائنٹ سکریٹری (فلمز)، وزارتِ اطلاعات و نشریات؛ جناب راجہ بندیلہ، چیئرمین، انڈین پینوراما جیوری (فیچر)؛ جناب پرکاش مگدم، مینیجنگ ڈائریکٹر، این ایف ڈی سی؛ اور جناب دھرم گلاٹی، چیئرمین، انڈین پینوراما جیوری (نان فیچر) شامل تھے۔

56 ویں ایڈیشن کی اہم جھلکیاں

افتتاحی فلم اور گالا پریمیئرز

  •   آئی ایف ایف آئی 2025 کی افتتاحی فلم برازیلی فلم ساز گیبریل ماسکارو کی تخلیق ‘‘دی بلو ٹریل’’ ہے۔ یہ ایک سائنس فکشن اور فین ٹیسی فلم ہے جس میں 75 سالہ خاتون کے سفر کی کہانی دکھائی گئی ہے، جو ایمیزون کے جنگلات کے ذریعے ایک جرات مندانہ سفر کرتی ہے۔ یہ سفر آزادی، وقار اور خواب دیکھنے کے حق کے بارے میں ایک خاموش منشور بن جاتا ہے۔یہ فلم برلن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2025 میں سلور بیئر – گرینڈ جیوری پرائز  بھی جیت چکی ہے۔

X

  • گالا پریمیئرز کے سیکشن میں کُل 18 فلمیں پیش کی جائیں گی، جن میں 13 ورلڈ پریمیئرز، 2 ایشیا پریمیئرز، 1 انڈیا پریمیئر اور 2 خصوصی شوکیس اسکریننگز شامل ہیں۔ سرخ قالین پر فنکاروں اور فلم سازوں کی ممتاز شخصیات شرکت کریں گی۔

پروگرام کی وسعت اور پریمیئرز

  • کل 240 سے زائد فلمیں، 81 ممالک سے۔
  • انٹرنیشنل سیکشن میں 160 فلمیں، جن میں 13 ورلڈ پریمیئرز بھی شامل ہیں۔
  • آئی ایف ایف آئی 2025 میں 80 سے زائد ایوارڈ یافتہ بین الاقوامی فلمیں اور 21 آسکر نامزد فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔
  • “سنیما آف دی ورلڈ” کے تحت 55 سے زائد فلمیں اور عالمی فلمی میلوں کی منتخب کردہ 133 بین الاقوامی فلموں کی خصوصی نمائش ہوگی۔

بین الاقوامی پروگرامنگ میں منتخب سیکشنز

  • جاپان بطور کنٹری آف فوکس، اور دو نئے شامل کردہ سیکشنز: پارٹنر کنٹری: اسپین اور اسپاٹ لائٹ کنٹری: آسٹریلیا۔
  • مجموعی طور پر، فلم فیسٹیول میں 15 مقابلہ جاتی اور خصوصی منتخب سیکشنز شامل ہوں گے، جن میں انٹرنیشنل کمپٹیشن، بیسٹ ڈیبیو فیچر فلم آف اے ڈائریکٹر، آئی سی ایف ٹی – یونیسکو گاندھی میڈل، اور خصوصی زمروں جیسے میکابر ڈریمز، ڈاکیو-مونٹیج، ایکسپیریمنٹل فلمز، یونیسف اور ری اسٹورڈ کلاسکس شامل ہیں۔

کنٹری فوکس -جاپان

  • آئی ایف ایف آئی 2025 میں جاپان کو کنٹری آف فوکس کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ اس سیکشن کے ذریعے جدید جاپانی سنیما کا جامع اور متنوع منظر نامہ پیش کیا جائے گا، جس میں ابھرتے ہوئے ہنرمند فلم سازوں سے لے کر عالمی شہرت یافتہ ماسٹر ڈائریکٹرز کے تخلیقی وژن کو سراہا جائے گا۔ اس زمرے میں چھ منتخب فلمیں شامل ہوں گی، جن میں یادداشت اور شناخت پر مبنی حساس ڈرامے، بین الاقوامی سطح پر ایوارڈ یافتہ نفسیاتی تھرلرز، کوئیر کہانیاں، نوجوانوں پر مبنی سائنس فکشن، اور شاعرانہ طرز کے غیر روایتی، تجرباتی فلمی انداز شامل ہوں گے۔

صد سالہ خراجِ عقیدت

  • آئی ایف ایف آئی 2025 میں عظیم فلم سازوں اور فنکاروں کی صد سالہ تقریبات منائی جائیں گی، جن میں گرو دت، راج کھوسلا، رت وک گھٹک، پی۔ بھانومتی، بھوپن ہزاریکا اور سلیل چودھری  شامل ہیں۔ ان کے شاہکاروں کی خصوصی نمائش کی جائے گی۔

سلیل چودھری کی فلم ‘مسافر’  اور رت وک گھٹک کی شہرۂ آفاق فلم سبرن ریکھا  آئی ایف ایف آئی 2025 میں اسکرین کی جائیں گی۔

رجنی کانت کا گولڈن جوبلی اعزاز

  • سپر اسٹار رجنی کانت کو سینما میں پچاس سال مکمل ہونے پر فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں خصوصی اعزاز سے نوازا جائے گا۔

انڈین پینوراما اور نئی جہتیں

  • انڈین پینوراما 2025: 25 فیچر فلمیں، 20 نان فیچر فلمیں اور 5 ڈیبیو فیچر فلمیں
  • اوپننگ فلم (انڈین پینوراما فیچر):آمرن (تمل)، ہدایتکار - راج کمار پریاسامی
  • اوپننگ نان فیچر فلم: کاکوری
  • نیو ہورائزنز سیکشن: انڈین پینوراما کے علاوہ خاص طور پر منتخب کردہ پانچ تک فیچر فلمیں (ورلڈ پریمیئر، انٹرنیشنل پریمیئر، ایشین پریمیئر یا انڈیا پریمیئر) پیش کی جائیں گی، جو نئے اور اہم فلمی رجحانات کی نمائندگی کریں گی۔

خواتین، نئے تخلیقی لہجے اور ابھرتی ہوئی صلاحیتیں

  • سنیما میں خواتین:بین الاقوامی سیکشن میں 50 سے زائد فلمیں خواتین ہدایتکاروں کی ہیں، جبکہ 50 سے زیادہ فلمیں ڈیبیو فلم میکرز کی ہیں، جو فیسٹیول کے شمولیت اور نئی آوازوں کے فروغ کے عزم کو ظاہر کرتی ہیں۔
  • بہترین ڈیبیو ڈائریکٹر (انڈین فیچر فلم):پانچ منتخب ڈیبیو فیچر فلموں کی نمائش کی جائے گی۔ اس ایوارڈ کے ساتھ سرٹیفکیٹ اور ہدایتکار کے لئے پانچ لاکھ روپے نقد انعام شامل ہے۔
  • بہترین ویب سیریز (او ٹی ٹی) ایوارڈ:30 اندراجات میں سے منتخب پانچ فائنلسٹ سیریز میں سے ایک کو ایوارڈ دیا جائے گا۔ فاتح سیریز کو سرٹیفکیٹ اور دس لاکھ روپے  نقد انعام دیا جائے گا، جو تخلیق کاروں اور پروڈیوسرز میں تقسیم ہوگا۔

کریئیٹو مائنڈز آف ٹومارو (سی ایم او ٹی)

  • سی ایم او ٹی 2025 کے لیے 799 درخواستیں موصول ہوئیں۔منتخب شرکاء کی تعداد 75 سے بڑھا کر 124  کر دی گئی ہے، جو فلم سازی کے 13 مختلف شعبوں پر مشتمل ہے، جن میں اس سال تین نئے شعبے بھی شامل ہیں۔پروگرام میں 48 گھنٹوں پر مشتمل فلم سازی چیلنج شامل ہے، جو شورٹس ٹی وی کے تعاون سے منعقد کیا جائے گا۔

ویوز فلم بازار

  • ویوز فلم بازار (19واں ایڈیشن):اس بار فلم بازار میں اسکرین رائٹرز لیب، مارکیٹ اسکریننگ، ویونگ روم لائبریری، کو-پروڈکشن مارکیٹ (فیچر اور ڈاکیومنٹری) سمیت 300 سے زائد فلم پروجیکٹس پیش کیے جائیں گے، جن کا مقصد پروڈکشن، ڈسٹری بیوشن اور سیلز کے لیے عالمی اشتراکات کو فروغ دینا ہے۔ فلم بازار جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی فلم مارکیٹ کے طور پر مسلسل ترقی کر رہا ہے۔
  • ویوز فلم بازار کو-پروڈکشن مارکیٹ:اس میں 22 فیچر فلمیں اور 5 ڈاکیومنٹریز شامل ہوں گی۔ تین فاتحین کو مجموعی طور پر 20,000 امریکی ڈالر کے کیش گرانٹس دیے جائیں گے: پہلا انعام (فیچر فلم) 10,000ڈالر،  دوسرا انعام (فیچر فلم) 5,000 ڈالر، خصوصی انعام (ڈاکیومنٹری پروجیکٹ)  5,000 ڈالر۔
  • ویوز فلم بازار ریکمنڈز (ڈبلیو ایف بی آر):اس سیکشن میں 22 فلمیں شامل ہیں جن میں 3 شارٹ فکشن فلمیں، 3 درمیانی دورانیے کی ڈاکیومنٹریز اور 16 فیچر فکشن فلمیں شامل ہیں۔ یہ فلمیں 14 زبانوں اور 4 ممالک کی نمائندگی کرتی ہیں اور کئی نئے فلم سازوں کی تخلیقات کو اجاگر کرتی ہیں۔
  • نالج سیریز:‘‘نالج سیریز’’ کے تحت پچنگ سیشنز، مختلف ممالک اور بھارتی ریاستوں کے فلمی شوکیس، اور پروڈکشن و ڈسٹری بیوشن سے متعلق عملی ورکشاپس شامل ہوں گی۔
  • وی ایف بی پویلینز اور اسٹالز:یہاں 7 سے زائد ممالک کے وفود شرکت کریں گے جبکہ 10 سے زائد ہندوستانی ریاستیں فلم سازوں کے لیے ترغیبات اور تعاون کے پروگرام پیش کریں گی۔ایک خصوصی ٹیک پویلین میں وی ایف ایکس، اینیمیشن، سی جی آئی  اور فلم سازی کی جدید ٹیکنالوجیز پیش کی جائیں گی، جہاں پانچ سے زیادہ معروف ٹیکنالوجی کمپنیاں اپنی تخلیقی اور تکنیکی جدتیں پیش کریں گی، صنعت کے اہم شراکت داروں کے ساتھ اشتراک میں۔

مارکٹ پلیس اور کو-پروڈکشن مواقع: ویوز فلم بازار کے نیٹ ورکنگ ایونٹس فلم سازوں، پروڈیوسرز، سیلز ایجنٹس، فیسٹیول پروگرامرز اور سرمایہ کاروں کو ایک ساتھ لائیں گے، تاکہ تخلیقی اور مالی تعاون کو فروغ دیا جا سکے اور فلمی صنعت میں نئے اشتراکات اور مواقع پیدا ہوں۔

ماسٹر کلاسز، پینلز اور انٹرایکٹو پروگرامز

  • فلمی شائقین 21 ماسٹر کلاسز اور پینل ڈسکشنز کے منتظر ہوں گے، جو کالا اکیڈمی میں 10 مختلف فارمیٹس میں منعقد ہوں گی، جن میں ودھو ونود چوپڑا، انوپم کھیر، کرسٹوفر چارلس کوربولڈ او بی ای، بوبی دیول، عامر خان، روی ورمن، کُشبو سندر، سہاسنی منی رتنم، پیٹ ڈریپر اور سریکر پرساد جیسے نامور شخصیات شامل ہوں گی۔یہ سیشنز ڈیجیٹل دور میں ایڈیٹنگ اور ایکٹنگ، پائیداری، تھیٹر ایکٹنگ، مصنوعی ذہانت ، اور وی ایف ایکس و ایس ایف ایکس ٹیکنالوجیز جیسے موضوعات پر مرکوز ہوں گے۔
  • نئے پینلز فلم کے ذریعے امن کے فروغ اور فلم سازی کے چیلنجز پر روشنی ڈالیں گے۔‘‘ان کنورسیشن’’  سیشنز میں مختلف انڈسٹریز کے ممتاز فنکار اور فلم ساز شرکت کریں گے۔ٹیکنیکل سیشنز میں ایڈیٹنگ، سینماٹوگرافی، وی ایف ایکس اور ایس ایف ایکس پر تفصیلی گفتگو ہوگی۔

فیسٹیول وینیوز اور شمولیت

  • فلمیں اور دیگر سرگرمیاں پانچ اہم مقامات پر منعقد ہوں گی:آئی نکس پانجی، ماکینائز پیلس، آئی نکس پوروریم، زیڈ اسکوائر سمراٹ اشوک، رویندرا بھون، مڈگاؤں۔اس کے علاوہ، میرامار بیچ، رویندرا بھون فاطوردا، اور انجونا بیچ پر اوپن ایئر اسکریننگز بھی ہوں گی۔
  • تمام مقامات پر خصوصی سہولیات فراہم کی گئی ہیں، جن میں آڈیو ڈسکرپشن، اشاروں کی زبان  ترجمانی، اور مختلف زبانوں میں ڈبنگ شامل ہے جو اس بات کی علامت ہے کہ فیسٹیول ہر ایک کے لیے قابلِ رسائی اور شمولیتی ماحول فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

ہندوستان کا 56 واں بین الاقوامی فلم فیسٹول : بین الاقوامی مقابلے کے لیے جیوری

چیئر پرسن: راکیش اوم پرکاش مہرا (ہندوستان)

ممبران:

  • گریم کلیفورڈ، ایڈیٹر اور ڈائریکٹر (آسٹریلیا)
  • ریمی آڈیفاراسن، سینماٹوگرافر (انگلینڈ)
  • کاتھارینا شٹلر، اداکارہ (جرمنی)
  • چندرن رٹنم، فلم ساز (سری لنکا)

سلیٹ پر اہم فلم لائن اپ اور ایوارڈ  فاتحین:

اس میلے میں ممتاز بین الاقوامی ایوارڈ یافتگان اور فیسٹول کے پسندیدہ افراد کی اسکریننگ کی جائے گی ، جن میں کانز ، برلنیل ، لوکارنو اور وینس میں جیتنے والے خطابات شامل ہیں ، جو شاندار سنیما کے لیے عالمی میٹنگ پوائنٹ کے طور پر آئی ایف ایف آئی کے کردار کو استحکام بخشتے ہیں۔ حادثاتی طور پر کچھ نام  شامل تھے(پام ڈی اور ، کانز)،والد ماں بہن بھائی (گولڈن شیر ، وینس) خواب (جنسی محبت) (گولڈن بیئر ، برلن) سیرٹ (گرینڈ جیوری انعام ، کانز) پیغام (سلور بیئر ، جیوری انعام ، برلن) کوئی دوسرا انتخاب نہیں (پیپلز چوائس ایوارڈ ، ٹی آئی ایف ایف) لومو میں چمکنا (بہترین فلم ، بوسان) فیمی او مورٹے! (ٹائیگر ایوارڈ ، آئی ایف ایف آر) دوسروں کے درمیان ۔

 

ہندوستان کا بین الاقوامی فلم فیسٹول( آئی ایف ایف آئی)

ہندوستان کافلم بین الاقوامی فلم فیسٹول کی شروعات 1952 میں ہوئی تھی جوملک کا سب سے بڑا فلمی ایونٹ ہے جو وزارت اطلاعات و نشریات اور حکومت گووا کی جانب سے منعقد کیا جاتا ہے۔ اس کا مقصد عالمی سطح پر بہترین سینما کا جشن منانا اور ساتھ ہی ہندوستانی فلموں اور ہنر کو فروغ دینا ہے۔ یہ سالانہ میلہ گووا میں منعقد ہوتا ہے اور تخلیقی تبادلے، نئے آوازوں کی دریافت اور سینما کے فن کے ذریعے ثقافتی تفہیم کو فروغ دینے کا ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن ( این ایف ڈی سی)
نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن آف انڈیا ایک سرکاری شعبے کی کمپنی ہے ،جو وزارت اطلاعات و نشریات کے تحت کام کرتی ہے۔1975 میں قائم ہونے والی این ایف ڈی سی ہندوستانی سینما کو فروغ دینے، آزاد فلم سازوں کی حمایت کرنے اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مشترکہ فلم سازی میں سہولت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ یہ فلم بازار (اب ویوز بازار) بھی منظم کرتی ہے، جو ہندوستانی تخلیق کاروں کو عالمی بازار سے جوڑتا ہے اور  ہندوستان کی تخلیقی معیشت کی ترقی کو آگے بڑھاتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ش ت۔ ر ب

U-933


(Release ID: 2187563) Visitor Counter : 7