کابینہ
azadi ka amrit mahotsav

کابینہ نے بھارت اور سعودی عرب کے درمیان ڈیجیٹائزیشن اور الیکٹرانک مینوفیکچرنگ کے شعبے میں تعاون سے متعلق مفاہمت نامے کو منظوری دی

प्रविष्टि तिथि: 15 DEC 2023 7:36PM by PIB Delhi

عزت مآب وزیر اعظم جناب  نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کو 18 اگست 2023 کو دستخط شدہ تعاون سے متعلق مفاہمت نامے (ایم او سی) کے بارے میں آگاہ کیا گیا، جو بھارت کی وزارتِ الیکٹرانکس و آئی ٹی اور سعودی عرب کی وزارتِ مواصلات و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے درمیان ڈیجیٹائزیشن اور الیکٹرانک مینوفیکچرنگ کے شعبے میں تعاون سے متعلق ہے۔

اس مفاہمت نامے  کا مقصد ڈیجیٹائزیشن، الیکٹرانک مینوفیکچرنگ، ای-گورننس، اسمارٹ انفراسٹرکچر، ای-ہیلتھ اور ای-ایجوکیشن کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانا، ڈیجیٹل جدت اور جدید ٹیکنالوجیز جیسے مصنوعی ذہانت (اے آئی)، انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی او ٹی)، روبوٹکس، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور بلاک چین وغیرہ پر تحقیق میں شراکت کو فروغ دینا ہے۔ یہ یادداشت دونوں ممالک کے درمیان ڈیجیٹائزیشن اور الیکٹرانک مینوفیکچرنگ کے شعبے میں تعاون کے لیے فریم ورک قائم کرے گی۔

ایم او سی کا مقصد ای-ٹیچنگ، ای-لرننگ اور ڈیجیٹائزیشن و الیکٹرانک مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں ایکسچینج پروگرام کے ذریعے جدید تربیت اور ترقی کو فروغ دینا، مشترکہ تربیتی پروگرام تیار کرنا اور اعلیٰ مہارت یافتہ آئی سی ٹی ماہرین تک رسائی پیدا کرنا ہے۔ اس کے علاوہ یہ اسٹارٹ اپ اور ایس ایم ای ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے کے لیے کاروباری ایکسیلیریٹرز، وی سی اور ٹیکنالوجی انکیوبیٹرز سے متعلق معلومات کا تبادلہ ممکن بنائے گا، جس کے نتیجے میں دونوں ممالک میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔

اس مفاہمت نامے  کے تحت ہونے والی مشترکہ سرگرمیاں ڈیجیٹائزیشن اور الیکٹرانک مینوفیکچرنگ کے شعبے میں تعاون کو فروغ دیں گی، جو ’آتم نربھر بھارت‘ کے اہداف کی تکمیل کے لیے نہایت اہم ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ع و۔ن م۔

U-895        


(रिलीज़ आईडी: 2187239) आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Assamese , Bengali , Manipuri , Punjabi , Gujarati , Odia , Tamil , Telugu , Kannada , Malayalam