وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے بھارت کے سب سے وزنی ٹیلی مواصلات سیارچے سی ایم ایس – 03 کی کامیاب لانچنگ پر اسرو کو مبارکباد دی

Posted On: 02 NOV 2025 7:24PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھارت کے سب سے وزنی ٹیلی مواصلات سیارچے سی ایم ایس – 03 کی کامیاب لانچنگ پر بھارتی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) کو مبارکباد دی ہے۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیر اعظم نے کہا:

’’ہمارا خلائی شعبہ ہمیں مسلسل فخر کا احساس کرا رہا ہے!

بھارت کے سب سے وزنی ٹیلی مواصلات سیارچے سی ایم ایس-03 کی کامیاب لانچنگ پر اسرو کو مبارکباد۔

یہ قابل ستائش ہے کہ ہمارے خلائی سائنسدانوں کی طاقت سے کس طرح ہمارا خلائی شعبہ عمدگی اور اختراع کا مترادف بن چکا ہے۔ ان کی کامیابیوں نے ملک کی ترقی کو آگے بڑھایا ہے اور لاتعداد زندگیوں کو بااختیار بنایا ہے۔

@isro‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:667


(Release ID: 2185603) Visitor Counter : 6