وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے چھتیس گڑھ کے اپنے دورے کی جھلکیاں شیئر کیں
Posted On:
01 NOV 2025 9:06PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اپنے چھتیس گڑھ کے دورے کی جھلکیاں شیئر کی ہیں۔
ایکس پر سلسلے وار پوسٹس میں، وزیر اعظم نے نیا رائے پور اٹل نگر میں اپنے روڈ شو کے دوران لوگوں کی طرف سے دکھائی گئی گرم جوشی اور جوش و خروش کے لیے شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا:
’’چھتیس گڑھ کے نوا رائے پور اٹل نگر میں روڈ شو میں جس جوش و خروش، اور ثقافتی روایت کے ساتھ میرے پریوار جنو نے میرا استقبال کیا،وہ مسحورکردینے والا ہے۔‘‘
جناب مودی نے اشتراک کیا کہ انہیں نیا رائے پور اٹل نگر میں چھتیس گڑھ قانون ساز اسمبلی کی نئی عمارت کا افتتاح کرنے کا شرف حاصل ہوا۔ گرین بلڈنگ کے تصور پر بنایا گیا نیا کمپلیکس نہ صرف شمسی توانائی پر کام کرے گا بلکہ بارش کے پانی کو بھی محفوظ کرے گا۔ انہوں نے کہا:
’’مجھے ایک’ وکست چھتیس گڑھ‘ کی طرف سفر کو مزید تیز کرنے کے لیے نوا رائے پور اٹل نگر میں نئیچھتیس گڑھ قانون ساز اسمبلی کی عمارت کا افتتاح کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ گرین بلڈنگ کے تصور کے ساتھ بنائی گئییہ عمارت نہ صرف شمسی توانائی کا استعمال کرے گی بلکہ بارش کے پانی کو بھی محفوظ کرے گی۔‘‘
وزیر اعظم نے نیا رائے پور اٹل نگر میں سابق وزیر اعظم اور بھارت رتن جناب اٹل بہاری واجپئی کے مجسمے کی نقاب کشائی بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ مجسمہ نسلوں کو تحریک دیتا رہے گا۔ اس موقع پر انہوں نے ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ شجرکاری مہم میں بھی حصہ لیا۔ جناب مودی نے کہا؛
’’آج، مجھے چھتیس گڑھ میں سابق وزیر اعظم بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی کے مجسمے کی نقاب کشائی کا شرف حاصل ہوا۔ نوا رائے پور اٹل نگر میںیہ مجسمہ آنے والی نسلوں کو تحریک دیتا رہے گا۔ اس دوران میں نے ماں کے نام پر ’ایکپیڑ‘ مہم کے حصہ کے طور پر پودابھی لگایا۔‘‘
وزیر اعظم نے شیئر کیا کہ نیا رائے پور کے سری ستیہ سائی سنجیونی اسپتال میں ان کی بات چیت بہت خاص اور دل کو چھونے والی تھی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ایسے بچوں سے ملنے کا موقع ملا جنہوں نے دل کی پیدائشی بیماریوں پر کامیابی سے قابو پالیا، اور ان کے جوش و جذبے اور مثبت سوچ نے انہیں نئیتوانائی سے معمورکردیا۔ انہوں نے کہا؛
’’چھتیس گڑھ کے نوا رائے پور اٹل نگر میں آج کی بات چیت بہت ہی خاص اور دل کو چھونے والی تھی۔ مجھے شری ستیہ سائی سنجیونی ہسپتال میں ایسے بہادر بچوں سے بات کرنے کا شرف حاصل ہوا جنہوں نے دل کی پیدائشی بیماریوں پر قابو پا لیا ہے۔ جوش اور امنگ سے بھری انکی باتوں نے مجھے توانائی سے معمور کردیا۔‘‘
جناب مودی نے نئی اسمبلی کی عمارت کی افتتاحی تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت پر بھی خوشی کا اظہار کیا،یہ واضح کرتے ہوئے کہ ان کی خوشی نے چھتیس گڑھ کے 25 ویںیوم تاسیس کی تقریبات میں جوش و جذبے میں اضافہ کیا۔ جناب مودی نے کہا؛
’’چھتیس گڑھ کی نئی اسمبلی کی عمارت کی افتتاحی تقریب میں بڑی تعداد میں آنے والے میرے پریوارجنو کی خوشی نے ریاست کی 25 ویں سالگرہ کیرونق کو مزید بڑھا دیا۔‘‘
وزیر اعظم نے نیا رائے پور اٹل نگر میں برہما کماری میڈیٹیشن مرکز ’شانتی شکھر‘ کے افتتاح کا مزید ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس مرکز کی عظمت جدیدیت اور روحانیت دونوں کی عکاسی کرتی ہے، اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ میڈیٹیشن سنٹر ، خودشناسی اور عالمی امن کے لیے ایک اہم مرکز کے طور پر ابھرے گا۔ جناب مودی نے کہا؛
’’مجھے نوا رائے پور اٹل نگر میں برہما کماری میڈیٹیشن مرکز ’شانتی شکھر‘ کے افتتاح کا شرف حاصل ہوا۔ اس مرکز کی عظمت اس کی جدید اور روحانی نوعیت میں جھلکتی ہے۔ ہم نے اس روحانی تحریک کو برگد کے درخت کی طرح پھیلتے دیکھا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ دویہ ادارہ سادھنا، روشن خیالی اور عالمی امن کا ایک بڑا مرکز بنے گا۔‘‘
******
ش ح۔ف ا۔ م ر
U-NO.644
(Release ID: 2185449)
Visitor Counter : 4
Read this release in:
Telugu
,
Malayalam
,
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Kannada