بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان نے توانائی کے شعبے میں تاریخی سنگِ میل عبور کیا، بجلی کی صلاحیت 500 گیگا واٹ سے تجاوز، قابلِ تجدید توانائی پیداوار نے مجموعی مانگ کا 50 فیصد پار کیا

Posted On: 29 OCT 2025 5:46PM by PIB Delhi

 بھارت کے توانائی کے شعبے نے دو تاریخی سنگِ میل عبور کیے ہیں جو ملک کی صاف، محفوظ اور خود انحصار توانائی کے مستقبل کی جانب مسلسل پیش رفت کو ظاہر کرتے ہیں۔

30 ستمبر 2025 تک ملک کی کل نصب شدہ بجلی کی صلاحیت 500 گیگا واٹ سے تجاوز کر کے 500.89 گیگا واٹ تک پہنچ گئی ہے۔ یہ کامیابی برسوں کی مضبوط پالیسی حمایت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبے میں مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001R5CY.jpg

 

بھارت کی توانائی کی صلاحیت کی تفصیل

غیر فوسل ایندھن ذرائع (قابلِ تجدید توانائی، آبی اور جوہری): 256.09 گیگا واٹ – کل کا 51 فیصد سے زیادہ۔

فوسل ایندھن پر مبنی ذرائع: 244.80 گیگا واٹ – کل کا تقریباً 49 فیصد۔

قابلِ تجدید توانائی کے ذرائع میں:

  • شمسی توانائی: 127.33 گیگا واٹ
  • ہوا سے حاصل ہونے والی توانائی: 53.12 گیگا واٹ

مالی سال 202526 (اپریل تا ستمبر 2025) کے دوران بھارت نے 28 گیگا واٹ غیر فوسل ایندھن کی صلاحیت اور 5.1 گیگا واٹ فوسل ایندھن کی صلاحیت میں اضافہ کیا — جو ظاہر کرتا ہے کہ صاف توانائی کا حصہ کس تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

قابلِ تجدید توانائی کا تاریخی دن

29 جولائی 2025 کو بھارت نے بجلی پیداوار میں قابلِ تجدید توانائی کا اب تک کا سب سے زیادہ حصہ حاصل کیا۔

اس روز قابلِ تجدید توانائی ذرائع نے ملک کی کل 203 گیگا واٹ بجلی کی طلب کا 51.5 فیصد پورا کیا۔

  • شمسی پیداوار: 44.50 گیگا واٹ
  • ہوا سے پیدا ہونے والی توانائی: 29.89 گیگا واٹ
  • آبی پیداوار: 30.29 گیگا واٹ

یہ پہلا موقع تھا جب بھارت کی آدھی سے زیادہ بجلی ایک ہی دن میں آلودگی سے پاک ذرائع سے پیدا ہوئی — جو تبدیلی کی ایک شاندار علامت ہے۔

قومی اہداف وقت سے پہلے حاصل کرنا

اس پیش رفت کے ساتھ، بھارت نے اپنے اہم سی او پی26 پنچ امرت اہداف میں سے ایک — یعنی 2030 تک ملک کی 50 فیصد نصب شدہ بجلی کی صلاحیت کو غیر فوسل ایندھن ذرائع سے حاصل کرنا — پانچ سال پہلے ہی حاصل کر لیا ہے۔

یہ کامیابی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ بھارت نے صاف توانائی کی منتقلی میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے، جبکہ بجلی کے نظام کو مستحکم اور قابلِ اعتماد بھی برقرار رکھا ہے۔

اس کامیابی کی اہمیت

بھارت کی قابلِ تجدید توانائی کی مہم نے مینوفیکچرنگ، تنصیب، دیکھ بھال اور اختراع کے شعبوں میں نئے روزگار کے مواقع پیدا کیے ہیں — جس سے دیہی اور شہری نوجوان دونوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

اجتماعی کوشش

وزارتِ توانائی اور نئی و قابلِ تجدید توانائی (ایم این آر ای)کی وزارت نے اس کامیابی میں کردار ادا کرنے والے تمام بجلی پیدا کرنے والے اداروں، ٹرانسمیشن کمپنیوں، نظام کے آپریٹرز اور ریاستی ایجنسیوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :     455)

  


(Release ID: 2183938) Visitor Counter : 10