بھارتی چناؤ کمیشن
شہری انتخابات سے متعلق تمام سوالات اور شکایات کے حل کے لیے 1950 ووٹر ہیلپ لائن اور ’’بُک اے کال وِد بی ایل او‘‘ سہولت کا استعمال کر سکتے ہیں
प्रविष्टि तिथि:
29 OCT 2025 4:58PM by PIB Delhi
- بھارت کی انتخابی کمیشن (ای سی آئی) نے شہریوں کے تمام سوالات اور شکایات کے حل کے لیے قومی ووٹر ہیلپ لائن کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں 36 ریاستی اور ضلع سطح کے ہیلپ لائن مراکز فعال کر دیے ہیں۔
- قومی رابطہ مرکز (این سی سی) تمام ریاستوں اور مرکزکے زیرِ انتظام علاقوں کے لیے مرکزی ہیلپ لائن کے طور پر کام کرے گا۔ یہ روزانہ صبح 8:00 بجے سے رات 8:00 بجے تک ٹول فری نمبر 1800-11-1950 پر خدمات فراہم کرتا ہے۔ تربیت یافتہ نمائندے شہریوں اور دیگر متعلقہ فریقین کو انتخابی خدمات اور معلومات فراہم کرتے ہیں۔
- ای سی آئی نے تمام ریاستوں/مرکزکے زیرِ انتظام علاقوں اور اضلاع کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے ریاستی رابطہ مرکز (ایس سی سی) اور ضلع رابطہ مرکز (ڈی سی سی) قائم کریں تاکہ مقامی سطح پر تیز اور مؤثر جواب دہی یقینی بنائی جا سکے۔ یہ مراکز پورے سال تمام ورکنگ ڈیز میں، دفتر کے اوقات کے دوران خدمات فراہم کرتے ہیں اور متعلقہ ریاست یا علاقائی زبان میں عوام کی رہنمائی کرتے ہیں۔
- تمام شکایات اور استفسارات نیشنل گریونس سروس پورٹل (این جی ایس پی 2.0) کے ذریعے ریکارڈ اور ٹریک کیے جاتے ہیں۔
- اس کے علاوہ انتخابی کمیشن نے ’’بُک اے کال وِد بی ایل او‘‘ سہولت بھی شروع کی ہے، جس کے ذریعے شہری ای سی آئی این ای ٹی پلیٹ فارم پر موجود فیچر کے ذریعے اپنے متعلقہ بوتھ لیول آفیسر (بی ایل او) سے براہِ راست رابطہ کر سکتے ہیں۔
- شہری ای سی آئی این ای ٹی ایپ کے ذریعے بھی انتخابی افسران سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ انتخابی کمیشن نے تمام چیف الیکٹورل آفیسرز (سی ای او)، ڈسٹرکٹ الیکٹورل آفیسرز (ڈی ای او) اور الیکٹورل رجسٹریشن آفیسرز (ای آر او) کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ درخواستوں کی پیش رفت کی باقاعدگی سے نگرانی کریں اور شکایات و درخواستوں کا 48 گھنٹے کے اندر ازالہ یقینی بنائیں۔
- یہ سہولیات انتخابی شکایات کے حل کے لیے موجود دیگر نظاموں کے علاوہ فراہم کی گئی ہیں۔ شہری اپنی شکایات complaints@eci.gov.in پر ای میل کے ذریعے بھی بھیج سکتے ہیں۔
- انتخابی کمیشن تمام ووٹروں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ ’’بُک اے کال وِد بی ایل او‘‘ سہولت اور ووٹروں کی مخصوص ہیلپ لائن : 1950 کا استعمال کریں تاکہ انتخابی معلومات، تجاویز، شکایات اور فیڈبیک کا فوری اور شفاف حل ممکن ہو ۔
********
ش ح ۔ اس ۔ م ا
Urdu No-448
(रिलीज़ आईडी: 2183832)
आगंतुक पटल : 34