وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم  نےکوالالمپور میں22ویں آسیان-انڈیا چوٹی اجلاس میں شرکت کی

Posted On: 26 OCT 2025 9:31PM by PIB Delhi

بائیسویں آسیان-انڈیا چوٹی کانفرنس 26 اکتوبر 2025 کو منعقد ہوئی۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس اجلاس میں ورچوئل طریقے سے شرکت کی۔ وزیر اعظم اور آسیان رہنماؤں نے مشترکہ طور پر آسیان-انڈیا تعلقات میں پیش رفت کا جائزہ لیا اور جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا۔ یہ ہندوستان-آسیان چوٹی کانفرنس میں وزیر اعظم کی 12ویں شرکت تھی۔

اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے تیمور لیسٹے کو آسیان کا 11 واں رکن بننے پر مبارکباد دی، آسیان کے مکمل رکن کے طور پر اس کی پہلی آسیان-انڈیا سمٹ میں وفد کا خیرمقدم کیا اور اس کی انسانیت کے فروغ کے لیے ہندوستان کی مسلسل حمایت سے آگاہ کیا۔

آسیان اتحاد، آسیان مرکزیت  اور ہند-بحرالکاہل پر آسیان نقطۂ نظر کے لیے ہندوستان کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے آسیان کمیونٹی ویژن 2045 کو اپنانے پر آسیان کی ستائش کی۔

وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ آسیان-انڈیا  ایف ٹی اے (اے آئی ٹی آئی جی اے)کا جلد از جلد جائزہ ہمارے لوگوں کے فائدے کے لیے ہمارے تعلقات کی مکمل اقتصادی صلاحیت کو بروئے کار لا سکتا ہے اور علاقائی تعاون کو مزید مضبوط بنا سکتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی عالمی امن اور سلامتی کے لیے ایک سنگین چیلنج ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اتحاد کی اہمیت پر زور دیا۔

ملیشیا کی صدارت  میں اجلاس کے‘‘شمولیت اور پائیداری’’ کے موضوع کی وزیراعظم نے حمایت کرتے ہوئے اعلان کیا:

  • آسیان-انڈیا جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ (2030-2026) کونافذ کرنے کے لیے آسیان-انڈیا پلان آف ایکشن کے نفاذ کے لیے توسیعی حمایت
  • آسیان-بھارت سیاحت کا سال مناتے ہوئےسیاحتی تعاون کو مضبوط بنانے کے  واسطے پائیدار سیاحت پر آسیان-انڈیا مشترکہ رہنماؤں کے بیان کو اپنانا
  • نیلگوں  معیشت میں شراکت داری قائم کرنے کے لیے سال 2026 کو‘‘آسیان-انڈیاسمندری تعاون کا سال’’ قرار دیا گیا
  • ایک محفوظ سمندری ماحول کے لیے دوسری آسیان-انڈیا وزرائے دفاع کی میٹنگ اور دوسری آسیان-انڈیا میری ٹائم مشق کے انعقاد کی تجویز
  • ہندوستان پڑوس میں بحران کے وقت پہلے ردعمل دینے والے ملک کے طور پر اپنا کردار جاری رکھے گا اور آفات کی تیاری اور  ایچ اے ڈی آرمیں تعاون کو مزید مضبوط کرے گا
  • آسیان پاور گرڈ  پہل کی حمایت کے لیے قابل تجدید توانائی میں 400 پیشہ ور افراد کی تربیت
  • کوئیک امپیکٹ پروجیکٹس (کیو آئی پی) کی تیمور لیسٹے تک  توسیع
  • علاقائی مہارت کو فروغ دینے کے لیے نالندہ یونیورسٹی میں جنوب مشرقی ایشیائی علوم کے مرکز کا مجوزہ قیام
  •  تعلیم، توانائی، سائنس اور ٹیکنالوجی، فِن ٹیک اور ثقافتی تحفظ میں جاری تعاون کی حمایت اور بنیادی ڈھانچے، سیمی کنڈکٹر، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، نایاب اور اہم معدنیات میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور
  • گجرات کے لوتھل میں ایسٹ ایشیا سمٹ میری ٹائم ہیریٹیج فیسٹیول اور سمندری تحفظ کے تعاون پر ایک کانفرنس کا انعقاد

 

عزت مآب وزیر اعظم نے 22 ویں آسیان-انڈیا چوٹی  اجلاس کی ورچوئل میزبانی کرنے اور میٹنگ کے لیے بہترین انتظامات کرنے پر وزیر اعظم داتو سیری انور ابراہیم کا شکریہ ادا کیا ۔  وزیر اعظم نے ممالک کے درمیان مؤثر ہم آہنگی کے لیے فلپائن  کےصدر مارکوس جونیئر کا بھی شکریہ ادا کیا ۔  آسیان کے رہنماؤں نے آسیان کے لیے ہندوستان کی دیرینہ حمایت اور اپنی ایکٹ ایسٹ پالیسی کے ذریعے خطے کے ساتھ تعلقات کو گہرا کرنے کے اس کے مسلسل عزم کو سراہا ۔

 

 

********

 

ش ح۔م ش ۔ج ا

U-319

 


(Release ID: 2182782) Visitor Counter : 4