وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 31 اکتوبر کو سردار پٹیل کی خدمات اور وراثت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیےرن فار یونٹی میں بھرپور شرکت کریں

Posted On: 27 OCT 2025 9:15AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ملک بھر کے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ 31 اکتوبر کو منعقد ہونے والی ‘‘رن فار یونٹی’’ میں شرکت کریں، جو سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150ویں یومِ پیدائش کی یاد میں منعقد کی جا رہی ہے۔ یہ تقریب‘‘راشٹریہ ایکتا دوس’’ (یومِ قومی اتحاد) کے موقع پر منائی جائے گی اور اس کا مقصد اس اتحاد و یکجہتی کے جذبے کو اجاگر کرنا ہے جس کا خواب سردار پٹیل نے بھارت کے لیے دیکھا تھا۔

ایکتا دیوس بھارت کے ایک پوسٹ پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے جناب مودی نے ایکس پر لکھا:

“31 اکتوبر کو رن فار یونٹی میں شامل ہوں اور یکجہتی کے جذبے کا جشن منائیں! آئیے، ایک متحدبھارت کے لیے سردار پٹیل کے وژن کو خراجِ تحسین پیش کریں۔”

ش ح۔ ش ت ۔ ش ب ن

U.NO.318


(Release ID: 2182758) Visitor Counter : 11