وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ہند – تبت سرحدی پولیس (آئی ٹی بی پی) کے یوم تاسیس کی مبارکباد دی

Posted On: 24 OCT 2025 7:49PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہند – تبت سرحدی پولیس (آئی ٹی بی پی) کے ہم ویروں اور ان کے کنبوں کو آئی ٹی بی پی کے یوم تاسیس کے موقع پر تہہ دل سے مبارکباد دی۔ ملک کے تئیں فورس کی مثالی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے ان کے حوصلے، نظم و ضبط اور فرض کے لیے ان کے غیر متزلزل عزم کی ستائش کی۔ انہوں نے راحت اور بچاؤ کے مشنوں کے دوران ان کے جذبہ ترحم  اور تیاری کی بھی ستائش کی جس سے خدمت اور انسانیت کی ان کی عمدہ روایات کا اظہار ہوتا ہے۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں، جناب مودی نے کہا:

’’آئی ٹی بی پی کے یوم تاسیس کے موقع پر ہِم ویروں اور ان کے کنبوں کو تہہ دل سے مبارکباد۔ یہ فورس بے مثال شجاعت، نظم و ضبط اور فرض کے تئیں لگن کا مظہر ہے۔ سخت ترین موسمی حالات اور دشوار گزار علاقوں میں خدمت انجام دیتے ہوئے، وہ غیر متزلزل عہدبستگی کے ساتھ ملک کی حفاظت کرتے ہیں۔ تباہکاری سے راحت اور بچاؤ کے مشنوں کے دوران ان کا جذبہ ترحم اور تیاری کے مشن خدمت اور انسانیت کی عمدہ روایات کی عکاسی کرتے ہیں۔

@ITBP_official ‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:272


(Release ID: 2182317) Visitor Counter : 8