امور داخلہ کی وزارت
راشٹریہ ایکتا دیوس ہندوستان کے مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش کی یاد میں ہر سال 31 اکتوبر کو منایا جاتا ہے
اس سال کا جشن سردار پٹیل کے 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر خاص انداز میں منایا جارہا ہے
راشٹریہ ایکتا دیوس کی اس سال کی منفرد تقریبات میں گجرات کے نرمدا ضلع کے ایکتا نگر میں ایک شاندارپریڈ اور ثقافتی فیسٹیول شامل ہوگا
پریڈ کے دوران ، سی اے پی ایف اور ریاستی پولیس دستے اپنی مہارت ، نظم و ضبط اور بہادری کا مظاہرہ کریں گے
پریڈ میں خواتین پولیس افسران اور اہلکاروں کی شرکت کو بھی اجاگر کیا جائے گا ، وزیر اعظم کو پیش کی جانے والی گارڈ آف آنر کی قیادت ایک خاتون افسر کریں گی
اس سال پریڈ میں سی آر پی ایف کے 5 شوریہ چکر ایوارڈ یافتگان اور بی ایس ایف کے 16 بہادری کے تمغے حاصل کرنے والے شامل ہوں گے
خاص طور پر بی ایس ایف کے ہندوستانی نسل کے کتوں پر مشتمل مارچ کرنے والا دستہ ، گجرات پولیس کا گھوڑ سوار دستہ ، آسام پولیس کا موٹر سائیکل ڈیئر ڈیول شو اور بی ایس ایف کا اونٹ کا دستہ اور اونٹ سوار بینڈ اہم دلکش مناظر ہوں گے
این سی سی کے کیڈٹس اور اسکول بینڈ اپنی پرکشش پرفارمنس کے ذریعے تقریب کی رونق میں اضافہ کریں گے
کثرت میں وحدت کےپیغام کواجاگر کرنے کیلئے مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جھانکیاں بھی پریڈ کا حصہ ہوں گی
ثقافت کے فروغ کیلئے وزارت ثقافت کے زیر اہتمام ایک ثقافتی پروگرام میں 900 فنکار ہندوستان کے کلاسیکی رقص کوپیش کریں گے، جو ہماری ثقافت کی بھرپور تنوع اور قومی اتحاد کو اجاگر کریں گے
Posted On:
24 OCT 2025 4:09PM by PIB Delhi
راشٹریہ ایکتا دیوس ہندوستان کے مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش کی یاد میں ہر سال 31 اکتوبر کو منایا جاتا ہے ۔ راشٹریہ ایکتا دیوس ہندوستان کے اتحاد ، سالمیت اور قومی یکجہتی کی علامت ہے ۔ اس سال راشٹریہ ایکتا دیوس کا جشن سردار پٹیل کی 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر خاص انداز میں منایا جائےگا۔ اس سال کی تقریبات کئی لحاظ سے منفرد ہیں جو اس موقع کو یاد گار بنائیں گی۔

راشٹریہ ایکتا دیوس کی سالانہ تقریبات ہم وطنوں کو اس اہم رول کی یاد دلاتی ہیں جو سردار پٹیل نے ایک آزاد ہندوستان کی تشکیل اور 562 شاہی ریاستوں کے انضمام اور جدید ہندوستان کی بنیاد رکھنے میں ادا کیا تھا ۔ ان کی قیادت اور قومی اتحاد کے لیے مستقل عزم کی وجہ سے ، سردار پٹیل کو ‘‘قومی اتحاد کے معمار اور ہندوستان کے مرد آہن’’ کے طور پر احترام کیا جاتا ہے ۔
ست پورہ اور وندھیاچل پہاڑی سلسلوں کے درمیان واقع ، ایکتا نگر ‘‘کثرت میں وحدت’’ کے تصور کی عکاسی کرتا ہے ، جہاں قدرتی خوبصورتی اور ثقافت کا حسین امتزاج نظر آتا ہے۔

راشٹریہ ایکتا دیوس کی اس سال کی منفرد تقریبات میں گجرات کے نرمدا ضلع کے ایکتا نگر میں ایک شاندار پریڈ اور ثقافتی فیسٹیول شامل ہوگا ۔ پریڈ کے دوران ، مرکزی مسلح پولیس دستے (سی اے پی ایف) اور ریاستی پولیس دستے اپنی صلاحیتوں ، نظم و ضبط اور بہادری کا مظاہرہ کریں گے ۔ اس سال کے قومی یوم اتحاد کی پریڈ میں بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) سنٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) انڈو تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) اور سشستر سیما بل (ایس ایس بی) کے دستوں کے ساتھ ساتھ آسام ، تریپورہ ، اڈیشہ ، چھتیس گڑھ ، مدھیہ پردیش ، مہاراشٹر ، پنجاب ، جموں و کشمیر ، کیرالہ ، آندھرا پردیش اور این سی سی کے پولیس دستے شامل ہوں گے۔ پریڈ میں گھوڑ سوار اور اونٹ سوار دستے ، مقامی نسل کے کتوں کے مظاہرے اور مختلف مارشل آرٹس اور غیر مسلح جنگی مشقیں بھی شامل ہوں گی ۔

پریڈ میں خواتین پولیس افسران اور اہلکاروں کی شرکت کو بھی اجاگر کیا جائے گا ۔ وزیر اعظم کو پیش کیے جانے والے گارڈ آف آنر کی قیادت ایک خاتون افسر کریں گی ۔ سی آئی ایس ایف اور سی آر پی ایف کی خواتین اہلکار ہندوستان کی بیٹیوں کی طاقت اور ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مارشل آرٹس اور غیر مسلح جنگی مشقوں کا مظاہرہ کریں گی ۔
اس سال کی پریڈ میں مارچ کرنے والے دستے بھی شامل ہوں گے جن میں خصوصی طور پر بی ایس ایف کے ہندوستانی نسل کے کتے ، گجرات پولیس کا گھوڑسوار دستہ، آسام پولیس کا موٹر سائیکل ڈیئر ڈیول شو اور بی ایس ایف کا اونٹ دستہ اور اونٹ سوار بینڈ شامل ہوں گے ، جن پر سب کی نگاہیں ہوں گی۔ مزید برآں ، مقامی نسل کے کتے-رام پور ہاؤنڈس اور مودھول ہاؤنڈس-اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گے ۔ اس نسل کے کتے بی ایس ایف کی کارروائیوں کے دوران فورس ملٹیپلائرزکے طور پر اہم تعاون کر چکے ہیں ، جو آتم نربھر بھارت کے جذبے کو مجسم کیا ہے ۔ حال ہی میں ، آل انڈیا پولیس ڈاگ مقابلے میں ، مدھول ہاؤنڈ‘‘ریا’’ نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور اس سال کی پریڈ میں ڈاگ اسکواڈ کی قیادت کرے گا ۔

نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کے کیڈٹس اور اسکول بینڈ اپنی دلکش پرفارمنس سے تقریب کی شان میں اضافہ کریں گے ۔ نوجوان این سی سی کیڈٹس اپنے نظم و ضبط اور جوش و خروش کے ذریعے ‘‘اتحاد ہی طاقت ہے’’ کا پیغام دیں گے ۔ ہندوستانی فضائیہ کی سوریا کرن ٹیم کی طرف سے ایک شاندار ایئر شو پریڈکی رونق کو مزید بڑھائے گی۔
کثرت میں وحدت کے پیغام کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جھانکیوں کو بھی پریڈ کا حصہ بنایا جائے گا ۔ اس سال کے قومی یوم اتحاد کی پریڈ میں نیشنل سکیورٹی گارڈ (این ایس جی) این ڈی آر ایف ، گجرات ، جموں و کشمیر ، انڈمان و نکوبار جزائر ، منی پور ، مہاراشٹر ، چھتیس گڑھ ، اتراکھنڈ اور پڈوچیری کی 10 جھانکیوں کو پیش کیا جائے گا ، جس کا موضوع‘‘کثرت میں وحدت’’ ہے ۔
اس سال کی پریڈ کو مزید شاندار بنانے کے لیے بی ایس ایف ، سی آر پی ایف ، سی آئی ایس ایف ، ایس ایس بی ، دہلی پولیس ، مہاراشٹر ، مدھیہ پردیش ، گجرات اور جموں و کشمیر کے براس بینڈ بھی حصہ لیں گے ۔ اس سال پریڈ میں سی آر پی ایف کے پانچ شوریہ چکر ایوارڈ یافتگان اور بی ایس ایف کے 16 بہادری کے تمغے حاصل کرنے والے شامل ہوں گے۔ یہ بہادر افراد جھارکھنڈ میں نکسل مخالف کارروائیوں اور جموں و کشمیر میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں غیر معمولی ہمت کا مظاہرہ کر چکے ہیں ۔ بی ایس ایف کے اہلکاروں نے مغربی سرحد پر آپریشن سندور کے دوران اپنی بے مثال بہادری اور دلیری کا مظاہرہ کیا ۔

پریڈ کے ساتھ ساتھ ، وزارت ثقافت ، حکومت ہند کے زیر اہتمام ایک ثقافتی پروگرام میں 900 فنکار ہندوستان کے کلاسیکی رقص پیش کریں گے ، جو ہماری ثقافت کی بھرپور تنوع اور قومی اتحاد کو اجاگر کریں گے۔
راشٹریہ ایکتا دیوس کی تقریبات کا مقصد قومی اتحاد ، ہم آہنگی اور حب الوطنی کے جذبے کو اجاگر کرنا اورشہریوں کو ان اقدار کو اپنانے کی ترغیب دینا ہے ۔ تمام شہریوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ سرگرم حصہ لیں اور اس شاندار موقع کا حصہ بنیں۔
یکم نومبر سے 15 نومبر 2025 تک، ایکتا نگر میں بھارت پَرَو کا انعقاد ہوگا، جس میں ثقافتی پرفارمنس اور مختلف ریاستوں کے فوڈ فیسٹیول شامل ہوگا۔ یہ فیسٹیول 15 نومبر کو بھگوان برسا منڈا کے یوم پیدائش کی مناسبت سے منعقد کئے جانے والےخصوصی پروگراموں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا ، جس میں ہماری قبائلی برادریوں کی شاندار ثقافت اور پائیدار جذبے کو اجاگر کیا جائے گا ۔
***
ش ح۔ ک ا۔ م ذ
U.NO.250
(Release ID: 2182238)
Visitor Counter : 24