ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان عالمی سطح پر جنگلات کے رقبے میں نویں مقام پر پہنچا ؛ سالانہ جنگلات کے اضافے میں تیسرا مقام برقرار

Posted On: 22 OCT 2025 10:42AM by PIB Delhi

فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن(ایف اے او)کی جانب سے بالی میں جاری کردہ گلوبل فاریسٹ ریسورسز اسیسمنٹ (جی ایف آر اے) 2025 کے مطابق ہندوستان نے عالمی ماحولیاتی تحفظ میں ایک اہم سنگ میل حاصل کیا ہے اور جنگلات کے  کل رقبے کے لحاظ سے عالمی سطح پر نویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپندر یادو نے اس پیش رفت کے بارے میں‘ایکس’ پر ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں مطلع کیا۔

گزشتہ جائزہ میں ہندوستان 10 ویں نمبر پر تھا ۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ ملک نے جنگلات کے سالانہ رقبے میں اضافے کے معاملے میں دنیا بھر میں اپنی تیسری پوزیشن برقرار رکھی ہے ، جس سے اس کے پائیدار جنگلات کے انتظام اور ماحولیاتی توازن کے لیے اپنے عزم کا اعادہ ہوتا ہے ۔

جناب وزیراعظم کی‘ایک درخت ماں کے نام’کی اپیل اور ماحولیاتی بیداری پر ان کے مسلسل زور نے پورے ملک میں لوگوں کوشجرکاری اور جنگلاتی تحفظ میں فعال طور پر حصہ لینے کی ترغیب دی ہے۔

یہ بڑھتی ہوئی عوامی شرکت سبز اور پائیدار مستقبل کے لیے اجتماعی ذمہ داری کے مضبوط احساس کو فروغ دے رہی ہے ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ یہ کامیابی مودی حکومت کی منصوبہ بندی اور جنگلات کے تحفظ اور اضافے کی پالیسیوں اور ریاستی حکومتوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر شجرکاری کی کوششوں کی وجہ سے حاصل ہوئی ہے ۔

 

************

ش ح ۔م ع ن۔ ع د

UN-NO-0163


(Release ID: 2181434) Visitor Counter : 10