ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو کا ریلوے بورڈ وار روم میں مسافروں کی آمد و رفت کا جائزہ، عملے کی چوبیسوں گھنٹوں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے دیوالی کی مبارکباد


بھارتی ریلوے نے یکم اکتوبر سے19اکتوبر کے درمیان خصوصی ٹرینوں میں1کروڑ سے زائد مسافروں کے سفر کو آسان بنایا، ہجوم کی نظم و نسق کے لیے ہولڈنگ ایریاز، اضافی ٹکٹ کاؤنٹرز، صاف واش رومز اور پینے کے پانی کی سہولت فراہم کی گئی تاکہ مسافروں کا تہوار کا سفر آرام دہ رہے

بھارتی ریلوے نے یکم اکتوبر سے19اکتوبر کے درمیان تہوار کے سفر کی مانگ پوری کرنے کے لیے کامیابی سے3,960خصوصی ٹرینیں چلائیں، دیوالی اور چھٹھ کے رش کے دوران مزید 8,051 خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی

شمالی (1919)، وسطی (1998)، اور جنوبی ریلوے (1501) نے سب سے زیادہ خصوصی ٹرینوں کے ساتھ تہوار کی کارروائیوں میں قیادت کی اور تمام زونز میں سب سے زیادہ خصوصی ٹرینیں چلائیں

Posted On: 20 OCT 2025 2:16PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر برائے ریلوے، اطلاعات و نشریات، اور الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی جناب اشونی ویشنو نے آج ریلوے بورڈ کے وار روم کا دورہ کیا اور تہوار کے موسم میں مسافروں کی آمد و رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اسٹاف کی چوبیسوں گھنٹے کام کرنے کی کوششوں کی تعریف کی اور دیوالی کے موقع پر انہیں نیک تمناؤں کا پیغام دیا۔

بھارتی ریلوے (آئی آر) نے جاری تہوار کے موسم کے دوران مسافروں کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے وسیع انتظامات کیے ہیں۔ پوجا، دیوالی اور چھٹھ کے دوران سفر کو ہموار بنانے کے لیے12,011  آئی آر خصوصی ٹرینیں چلا رہا ہے، جو گزشتہ سال اسی مدت میں چلائی گئی 7,724 ٹرینوں کے مقابلے میں ایک اہم اضافہ ہے۔

جاری تہوار کے رش کے دوران مسافروں کے ہموار اور آرام دہ سفر کو یقینی بنانے کے لیے بھارتی ریلوے مکمل استعداد پر کام کر رہا ہے۔ باقاعدہ ٹرین خدمات کے علاوہ آئی آر نے 1 اکتوبر سے 19 اکتوبر 2025 کے درمیان 3,960 خصوصی ٹرینیں کامیابی کے ساتھ چلائی ہیں تاکہ تہوار کے دوران بڑھتی ہوئی سفر کی مانگ کو پورا کیا جا سکے۔

دیوالی اور چھٹھ کے لیے متوقع مسافر رش کو پورا کرنے کے لیے بھارتی ریلوے آنے والے دنوں میں تقریباً 8,000 مزید خصوصی ٹرینیں چلانے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

یہ خصوصی ٹرینیں بھارتی ریلوے کے تمام زونز میں چلائی جا رہی ہیں، جن میں شمالی ریلوے (1919 ٹرینیں)، وسطی ریلوے (1998 ٹرینیں)، اور جنوبی ریلوے (1501 ٹرینیں) سب سے زیادہ ٹرینیں چلا رہے ہیں۔ دیگر زونز بشمول مشرقی وسطی ریلوے (1217) اور شمال جنوبی ریلوے (1217) نے علاقائی سفر کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اضافی خدمات بھی تعینات کی ہیں۔ 12,011 ٹرینوں کا زون وار بریک اپ درج ذیل ہے:

                        زون

  خصوصی ٹرینوں کی تعداد

CR

1998

ECOR

367

ECR

1217

ER

310

KR

3

NCR

438

NER

442

NFR

427

NR

1919

NWR

1217

SCR

973

SECR

106

SER

140

SR

527

SWR

325

WCR

101

WR

1501

کل تعداد

12011

فیسٹیول اسپیشل 2025 میں نوٹیفائی کی گئی ٹرینوں کی فہرست:

یکم اکتوبر سے 19 اکتوبر 2025 کے درمیان ان خصوصی خدمات کے ذریعے 1 کروڑ سے زیادہ مسافروں کا سفر آسان بنایا گیا ہے۔ مسافروں کی آمد و رفت کا نظم و نسق اسٹیشنوں پر مؤثر بنایا گیا ہے، جس میں مخصوص ہولڈنگ ایریاز، اضافی ٹکٹ کاؤنٹرز، پینے کے پانی کی سہولیات اور صاف واش رومز فراہم کیے گئے تاکہ مسافروں کا سفر آرام دہ ہو۔

نئی دہلی کے علاقے میں جس میں نئی دہلی، دہلی، آنند وِہار، حضرت نظام الدین اور شکور بستی اسٹیشنز شامل ہیں، 16 سے 19 اکتوبر 2025 کے دوران کل 15.17 لاکھ مسافر سفر کر چکے ہیں، جو گزشتہ سال اسی مدت میں 13.66 لاکھ مسافروں کے مقابلے میں 1.51 لاکھ مسافروں کے اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔

اس سے پہلے مرکزی وزیر نے نئی دہلی اور آنند وِہار ریلوے اسٹیشنوں کا بھی دورہ کیا اور مسافروں سے رائے لی تاکہ بھارتی ریلوے کی طرف سے کی جانے والی انتظامات کی جانچ ہو سکے۔ خصوصی انتظامات میں ہولڈنگ ایریاز، زیادہ تعداد میں ٹکٹ کاؤنٹرز، پینے کے پانی کی سہولت، ٹرینوں کے اوقات کا ڈسپلے اور دیگر سہولیات شامل ہیں تاکہ مسافروں کا سفر ہموار اور آرام دہ رہے۔

بھارتی ریلوے تہوار کے دوران تمام مسافروں کے لیے محفوظ، آرام دہ اور پریشانی سے پاک سفر فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ 12 لاکھ سے زائد ریلوے ملازمین چوبیسوں گھنٹے انتھک محنت کر رہے ہیں تاکہ ہر مسافر کے لیے مؤثر کارروائی اور خوشگوار سفر کو یقینی بنایا جا سکے۔

*****

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno- 90


(Release ID: 2181002) Visitor Counter : 19