امور داخلہ کی وزارت
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ 21 اکتوبر 2025 بروز منگل، نئی دہلی میں واقع نیشنل پولیس میموریل پر پولیس یادگاری دن کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کریں گے
21 اکتوبر 1959 کو دس بہادر پولیس اہلکاروں نے لداخ میں ہاٹ اسپرنگ علاقے میں مسلح چینی فوجی ٹکڑی کے ذریعہ کیے گئے حملے میں اپنی جانیں قربان کی تھیں
21 اکتوبر کا دن ان شہداء اور اُن جیسے دیگر شہداء کی یاد میں منایا جاتا ہے جنہوں نے اپنا فرض انجام دیتے ہوئے عظیم قربانی پیش کیں
پولیس اہلکاروں کے ذریعہ کی دی گئی قربانیوں اور ملک کے تحفظ اور سالمیت میں ان کے عظیم کردار کے اعتراف میں ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پولیس یادگاری دن – 2018 میں نیشنل پولیس میموریل کو قوم کے نام وقف کیا تھا
Posted On:
19 OCT 2025 11:00AM by PIB Delhi
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ منگل 21 اکتوبر 2025 کو نئی دہلی میں نیشنل پولیس میموریل میں پولیس یادگاری دن کے موقع پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔
21 اکتوبر 1959 کو، لداخ کے ہاٹ اسپرنگس میں مسلح چینی فوجی ٹکڑی کی جانب سے گھات لگاکر کیے گئے حملے میں دس بہادر پولیس والوں نے اپنی جانیں قربان کی تھیں۔ تب سے ہر سال 21 اکتوبر کو پولیس یادگاری دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ پولیس اہلکاروں کی قربانیوں اور قومی سلامتی اور سالمیت کے تحفظ میں ان کے اہم کردار کے اعتراف میں، عزت مآب وزیر اعظم نے پولیس یادگاری دن-2018 پر، نئی دہلی کے چانکیہ پوری میں واقع نیشنل پولیس میموریل (این پی ایم) کو قوم کے نام وقف کیا۔
یہ میموریل پولیس فورسز کو قومی شناخت، فخر، مقصد کے اتحاد، مشترکہ تاریخ اور تقدیر کا احساس دلاتا ہے، اس کے علاوہ اپنی جان کی قیمت پر بھی قوم کی حفاظت کے لیے ان کے عزم کو تقویت دیتا ہے۔ میموریل میں ایک مرکزی مجسمہ، 'شجاعت کی دیوار' اور ایک میوزیم شامل ہے۔ مرکزی مجسمہ، جو کہ 30 فٹ اونچا گرینائٹ مونولیتھ سینوٹاف پولیس اہلکاروں کی طاقت، لچک اور بے لوث خدمت کی علامت ہے۔ شجاعت کی دیوار جس پر شہداء کے نام کندہ ہیں وہ اُن پولیس اہلکاروں کی بہادری اور قربانیوں کے اعتراف کے طور پر کھڑی ہے جنہوں نے آزادی سے لے کر اب تک اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ میوزیم کو ہندوستان میں پولیسنگ پر ایک تاریخی اور ابھرتی ہوئی نمائش کے طور پر تصور کیا گیا ہے۔ یہ مقام پولیس فورس اور عوام الناس دونوں کے لیے ایک تیرتھ کی حیثیت رکھتا ہے۔ نیشنل پولیس میموریل پیر کے علاوہ تمام دنوں عوام کے لیے کھلا رہتا ہے۔ سی اے پی ایف ہر ہفتہ اور اتوار کی شام کو نیشنل پولیس میموریل میں بینڈ ڈسپلے، پریڈ اور اعتکاف کی تقریب کا اہتمام کرتے ہیں، جو غروب آفتاب سے ایک گھنٹہ پہلے شروع ہوتا ہے۔
پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں 21 اکتوبر کو پولیس یادگاری دن منایا جاتا ہے۔ مرکزی تقریب کا اہتمام نیشنل پولیس میموریل، نئی دہلی میں کیا گیا ہے۔ وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ تقریب کی صدارت کریں گے اور شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ مرکزی مسلح پولیس فورس (سی اے پی ایف) اور دہلی پولیس کی مشترکہ پریڈ منعقد کی جائے گی۔ وزیر دفاع، مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ (ایم او ایس)، پولیس پس منظر کے حامل اراکین پارلیمنٹ، سی اے پی ایف/سی پی او کے سربراہان سمیت دیگر شہداء کو پھولوں کی چادر چڑھا کر خراج عقیدت پیش کریں گے۔ تقریب میں ریٹائرڈ ڈی جی حضرات، پولیس برادری کے افسران اور دیگر معززین بھی شرکت کریں گے۔
پولیس کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے علاوہ، وزیر دفاع اسمبلی سے خطاب بھی کریں گے، شہیدوں کو یاد کریں گے اور پولیسنگ کی چنوتیوں کا خاکہ پیش کریں گے۔ پروگرام کا اختتام وزیر دفاع کے ہاٹ اسپرنگس کے شہیدوں کے لیے وقف چبوترے پر پھول چڑھانے کے ساتھ ہوگا۔ یہ پروگرام دوردرشن پر براہ راست نشر کیا جائے گا، پولیس کی ویب سائٹس پر ویب کاسٹ کیا جائے گا اور اس کا احاطہ اے آئی آر اور میڈیا کرے گا۔
یادگاری تقریب کے ایک حصے کے طور پر، سی اے پی ایف / سی پی اوز 22 سے 30 اکتوبر تک نیشنل پولیس میموریل میں مختلف یادگاری تقریبات کا اہتمام کریں گے ، جن میں شہداء کے خاندان کے افراد کا دورہ، پولیس بینڈ ڈسپلے، موٹر سائیکل ریلیاں، شہداء کے لیے دوڑ کا مقابلہ، خون کا عطیہ کیمپ، مضمون نگاری/ پینٹنگ کے مقابلے، بچوں کے لیے قربانیوں کی ویڈیو نمائش اور پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کی ویڈیو نمائش شامل ہیں۔ اس مدت کے دوران ملک بھر کی تمام پولیس فورسز کی جانب سے اسی طرح کے پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں۔

نیشنل پولیس میموریل
چانکیہ پوری، نئی دہلی
**********
(ش ح –ا ب ن- ع ر)
U.No:62
(Release ID: 2180837)
Visitor Counter : 19
Read this release in:
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam