وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے وشاکھاپٹنم میں گوگل اے آئی ہب کے آغاز کا خیرمقدم کیا
Posted On:
14 OCT 2025 2:30PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آندھرا پردیش کے متحرک شہر وشاکھاپٹنم میں گوگل اے آئی ہب کے آغاز پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔
جناب مودی نے کہا کہ یہ کثیر جہتی سرمایہ کاری، جس میں گیگاواٹ سطح کاڈیٹا سینٹر انفرااسٹرکچر شامل ہے، ہمارے وکست بھارت (ترقی یافتہ بھارت) کے وژن سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ’’یہ اقدام ٹیکنالوجی کو عام کرنے میں ایک طاقتور محرک ثابت ہوگا۔ یہ’سب کے لیے مصنوعی ذہانت‘ ( اے آئی فار آل) کے عزم کو بھی یقینی بنائے گا، جو ہمارے شہریوں کو جدید ترین ٹولز فراہم کرے گا، ہماری ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دے گا اور بھارت کو عالمی سطح پر ایک نمایاں ٹیکنالوجی کے رہنما کے طور پر مستحکم کرے گا!‘‘
وزیر اعظم نے X پر لکھا:
’’آندھرا پردیش کے متحرک شہر وشاکھاپٹنم میں گوگل اے آئی ہب کے آغاز پر خوشی ہوئی۔
یہ کثیر جہتی سرمایہ کاری، جس میں گیگاواٹ سطح کا ڈیٹا سینٹر انفرااسٹرکچر شامل ہے، ہمارے وِکست بھارت (ترقی یافتہ بھارت) کے وژن سے ہم آہنگ ہے۔ یہ ٹیکنالوجی کو عام کرنے میں ایک طاقتور محرک ثابت ہو گا۔ یہ ’سب کے لیے مصنوعی ذہانت‘ (اے آئی فار آل) کو بھی یقینی بنائے گا، شہریوں کو جدید ترین ٹولز فراہم کرے گا، ہماری ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دے گا اور بھارت کو عالمی ٹیکنالوجی کےرہنما کے طور پر مستحکم کرے گا!‘‘
@sundarpichai
*********
ش ح ۔ م م۔ ش ب ن
U. No.9830
(Release ID: 2178888)
Visitor Counter : 6