وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبہ کے تحت ہونے والی پیش رفت پر وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کو مبارکباد دی

प्रविष्टि तिथि: 09 OCT 2025 10:17PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اسرائیل کے وزیر اعظم  عالی جناب  بنجامن نیتن یاہو سے بات کی اور صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کے تحت ہونے والی پیش رفت پر انہیں مبارکباد دی۔

 جناب  مودی نے یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ کے لوگوں کے لیے انسانی امداد میں اضافے پر طے پانے والے معاہدے کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کسی بھی شکل یا مظہر میں ہو دنیا میں کہیں بھی ناقابل قبول ہے۔

وزیر اعظم نے ایکس  پر لکھا :

‘‘صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کے تحت ہونے والی پیش رفت پر مبارکباد دینے کے لیے اپنے دوست وزیر اعظم بنجامن  نیتن یاہو کو فون کیا۔ ہم یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ کے لوگوں کے لیے انسانی امداد میں اضافے پر طے پانے والے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ دہشت گردی کسی بھی شکل میں ہو یا  مظہر میں  ہو دنیا میں کہیں بھی ناقابل قبول ہے۔

@Netanyahu’’

*******

ش ح۔ ظ ا-

UR  No. 7354


(रिलीज़ आईडी: 2177140) आगंतुक पटल : 23
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Manipuri , Bengali , Assamese , Punjabi , Gujarati , Odia , Tamil , Telugu , Kannada , Malayalam