وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ایک مضمون شیئر کیا جس میں بھارت کی اہم منصوبوں کے ذریعے جنگلی حیاتیات کے تحفظ میں نمایاں پیش رفت کو اجاگر کیا گیا ہے

Posted On: 08 OCT 2025 12:16PM by PIB Delhi

وزیر اعظم نے ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو کا ایک مضمون شیئر کیا ہے، جس میں گزشتہ دہائی کے دوران جنگلی حیاتیات کے تحفظ میں ہندوستان کی نمایاں پیش رفت کی وضاحت کی گئی ہے۔

یہ مضمون مختلف قسم کی حیاتیات کے تحفظ اور تباہ شدہ رہائش گاہوں کی بازآبادکاری کے لیے حکومت کی توجہ مرکوز کوششوں پر روشنی ڈالتا ہے، جو کہ ماحولیاتی استحکام کے لیے ہندوستان کی مضبوط وابستگی کامظہر ہے۔

یہ امرت کال کا ٹائیگر ویژن (Tiger@2047)، پروجیکٹ برفانی چیتا، پروجیکٹ چیتا، اور پروجیکٹ ڈولفن جیسے اہم اقدامات کو نمایاں کرتا ہے۔

مرکزی وزیر کے لکھے گئے مضمون کا جواب دیتے ہوئے جناب مودی نے کہا؛

‘‘اس مضمون میں، مرکزی وزیر جناب byadavbjp @ بتاتے ہیں کہ کس طرح ہندوستان کی جنگلی حیات کے تحفظ کی کوششوں کا مقصد مختلف حیاتیات کو محفوظ کرنا اور تباہ شدہ رہائش گاہوں کی بازآبادکاری ہے، پچھلی دہائی میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

انہوں نے امرت کال کا ٹائیگر ویژن (Tiger@2047)، پروجیکٹ برفانی چیتا، پروجیکٹ چیتا اور پروجیکٹ ڈولفن جیسے اقدامات کو نمایاں کیا ہے، جو جنگلی حیاتیات کے تحفظ کے لیے امید اور خواہش کا اظہار ہیں۔"

***

UR-7242

(ش ح۔ع و۔ ف ر )


(Release ID: 2176187) Visitor Counter : 9