وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم 8 اکتوبر کو انڈیا موبائل کانگریس کے 9ویں ایڈیشن کا افتتاح کریں گے


آئی ایم سی 2025: ایشیا کا سب سے بڑا ٹیلی کام اور ٹیکنالوجی تقریب 8 سے 11 اکتوبر تک منعقد ہوگی

تقریب کا موضوع: ‘‘تبدیلی کے لیے اختراع’’ — ڈیجیٹل تبدیلی میں ہندوستان کی قیادت کی نمائش

مرکزی توجہ کے شعبے: 6جی، کوانٹم کمیونیکیشنز، سیمی کنڈکٹرز، آپٹیکل نیٹ ورکس، اور سائبر فراڈ کی روک تھام

آئی ایم سی 2025 میں 400 سے زائد کمپنیاں، تقریباً 7000 عالمی مندوبین، اور 150 سے زائد ممالک کے تقریباً 1.5 لاکھ  سے زائد شرکاء حصہ لیں گے

Posted On: 07 OCT 2025 10:27AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 8 اکتوبر 2025 کو یشوبھومی، نئی دہلی میں تقریباً9 بجکر 45 منٹ پر انڈیا موبائل کانگریس (آئی ایم سی) 2025 کے 9ویں ایڈیشن کا افتتاح کریں گے، یہ ایشیا کی سب سے بڑی ٹیلی کام، میڈیا اور ٹیکنالوجی  تقریب ہے۔

محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن (ڈی اوٹی) اور سیلولر آپریٹرز ایسوسی ایشن آف انڈیا (سی او اے آئی) کی طرف سے مشترکہ طور پر اس تقریب کا انعقاد کیا جارہاہے۔ آئی ایم سی  2025، 8 اکتوبر سے 11 اکتوبر تک‘‘تبدیلی کے لئے اختراع’’ کے موضوع کے تحت منعقد کیا جائے گا، اوراس  میں ڈیجیٹل تبدیلی اور سماجی ترقی کے لیے اختراع  سے فائدہ اٹھانے کے لیے ہندوستان کے عزم کو اجاگر کیا جائے گا۔

آئی ایم سی  2025 ٹیلی کام اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں تازہ ترین پیشرفت کو ظاہر کرے گا، عالمی رہنماؤں، پالیسی سازوں، صنعت کے ماہرین، اور اختراع کاروں کویکجا کرے گا۔ یہ پروگرام آپٹیکل کمیونیکیشنز، ٹیلی کام میں سیمی کنڈکٹرز، کوانٹم کمیونیکیشنز، 6G، اور فراڈ رسک انڈیکیٹرز سمیت اہم موضوعات پر توجہ مرکوز کرے گا، جو اگلی نسل کے کنیکٹوٹی، ڈیجیٹل خودمختاری، سائبر فراڈ کی روک تھام، اور عالمی ٹیکنالوجی کی قیادت میں ہندوستان کی اسٹریٹجک ترجیحات کی عکاسی کرتا ہے۔

اس تقریب میں150 سے زیادہ ممالک کے 1.5 لاکھ سے زیادہ شرکاء، 7,000 سے زیادہ عالمی مندوبین، اور 400 سے زائد کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے۔ 5جی/6جی،اے آئی، اسمارٹ موبلٹی، سائبرسیکوریٹی، کوانٹم کمپیوٹنگ، اور گرین ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں 1,600 سے زیادہ نئے استعمال کے کیسز 100 سے زیائداجلاس اور 800سے زیادہ اسپیکرز کے ذریعے پیش کئے جائیں گے۔

آئی ایم سی 2025 بین الاقوامی تعاون کو بھی اجاگر کرتا ہے، جس میں جاپان، کینیڈا، برطانیہ، روس، آئرلینڈ اور آسٹریا کے وفود شرکت کریں گے۔

****

UR-7176

(ش ح۔ م م ع۔ ف ر )


(Release ID: 2175656) Visitor Counter : 15