وزیراعظم کا دفتر
پدم وبھوشن پنڈت چھنو لال مشرا کی رحلت پر وزیر اعظم مودی کا تعزیتی پیغام
وزیر اعظم نے پنڈت چھنولال مشرا کی رحلت کو ہندوستانی موسیقی کی دنیا کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا
پنڈت چھنولال مشرا نے بنارس گھرانے کی موسیقی کی روایت کو نئی بلندیوں سے ہمکنار کیا
پنڈت چھنولال مشرا نے کاشی کے ہر تہوار کو اپنی آواز اور نغموں سے مالا مال کیا: وزیر اعظم
وزیر اعظم نے کہا کہ موسیقی سے محبت کرنے والا ہر بھارتی پنڈت چھنولال مشرا کی زندگی سے تحریک حاصل کرتا رہے گا
ان کے کنبے کا دکھ میرا ذاتی دکھ ہے : وزیر اعظم مودی
प्रविष्टि तिथि:
02 OCT 2025 3:44PM by PIB Delhi
وزیر اعظم نریندر مودی نے پدم وبھوشن پنڈت چھنولال مشرا جی کی رحلت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پنڈت چھنولال مشرا جی کی رحلت ہندوستانی موسیقی کی دنیا کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنڈت چھنولال مشرا نے اپنی زندگی فن اور ثقافت کے لیے وقف کر دی اور بنارس گھرانے کی موسیقی کی روایت کو نئی بلندیوں تک لے جانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
جناب مودی نے کہا کہ پنڈت مشرا نے اپنی آواز اور نغموں سے کاشی کی روایات اور تہواروں کو تقویت بخشی۔ منی کارنیکا گھاٹ پر ہولی ہو یا ساون کے مہینے میں ان کی کجری کی پیش کش، ان کی موسیقی ہمیشہ کے لیے کاشی میں گونجتی رہے گی۔ وزیر اعظم نے عالمی سطح پر اہم لوک روایات کو پہچان دلانے میں پنڈت مشرا جی کے تعاون کی بھی تعریف کی۔
اپنے ذاتی تجربات ساجھا کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں پنڈت مشرا جی سے کئی مرتبہ ملاقات کرنے اور ان کی محبت حاصل کرنے کا شرف حاصل ہوا۔ یہ یاد کرتے ہوئے کہ پنڈت چھنولال مشرا جی 2014 کے انتخابات میں ان کے تجویز کنندگان میں سے ایک تھے، وزیر اعظم نے کہا کہ پنڈت مشرا جی کا کاشی کے ساتھ گہرا جذباتی تعلق واقعی منفرد تھا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کاشی کی ترقی اور روایات کے بارے میں پنڈت مشرا جی نے انہیں کئی مرتبہ اہم سجھاؤ دیے۔ ساتھ ہی وزیر اعظم نے بھی کہا کہ مہاتما گاندھی پیدائش کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر وہ ان کی رہائش گاہ پر گئے تھے، جس کی یادیں آج گاندھی جینتی کے دن یہ پیغام تحریر کرتے ہوئے میرے ذہن میں تازہ ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ حالانکہ پنڈت مشرا جی آج جسمانی طور پر ہمارے درمیان نہیں ہیں، تاہم موسیقی سے محبت کرنے والا ہر بھارتی ان کی زندگی سے ترغیب حاصل کرتا رہے گا اور کاشی ان کے بھجن سے انہیں ہر جشن میں یاد کرتا رہے گا۔
وزیر اعظم نے پنڈت مشرا جی کے سوگوار کنبے کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کنبے کا دکھ ان کا بھی ذاتی دکھ ہے۔ وزیر اعظم نے پرارتھنا کی کہ بابا وشوناتھ پنڈت چھنو لال مشرا جی کو اپنے قدموں میں جگہ دیں اور ان کے خیر خواہوں کو غم کی اس گھڑی میں قوت عطا کریں۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:6975
(रिलीज़ आईडी: 2174330)
आगंतुक पटल : 22
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Kannada
,
Malayalam