وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے تعمیر ملک میں آر ایس ایس کے بھرپور تعاون کو اجاگر کرتے ہوئے پرم پوجیہ سرسنگھ چالک ڈاکٹر موہن بھاگوت کا ترغیب آمیز خطاب ساجھا کیا
Posted On:
02 OCT 2025 1:15PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کلی طور پر وقف ہوکر ملک کی خدمت کرنے والے راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس)کے 100 برس مکمل ہونے پر اس کی ستائش کی ہے۔ پرم پوجیہ سرسنگھ چالک ڈاکٹر موہن بھاگوت جی کے ذریعہ دیے گئے ترغیب آمیز خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے تعمیر ملک میں سنگھ کے اہم کردار اور بھارت کی تہذیبی اقدار کو پروان چڑھانے میں اس کی غیر متزلزل عہدبستگی کو اجاگر کیا۔
ایکس پر آر ایس اس کے ذریعہ کی گئی پوسٹوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، جناب مودی نے لکھا:
پرم پوجیہ سرسنگھ چالک ڈاکٹر موہن بھاگوت جی کا ایک متاثر کن خطاب، جس میں تعمیر ملک میں آر ایس ایس کے بھرپور تعاون کو اجاگر کیا گیا ہے اور ساتھ ہی عظمت کی نئی بلندیوں کے حصول کے لیے ہماری سرزمین کی فطری صلاحیت پر بھی روشنی ڈالی گئی ، جس سے ہمارے پورے کرۂ ارض کو فائدہ حاصل ہوگا۔
#آر ایس ایس کے 100 برس‘‘
’’پرم پوجیہ سر سنگھ چالک ڈاکٹر موہن بھاگوت جی نے اپنے ترغیب آمیز خطاب میں تعمیر ملک میں سنگھ کے بے مثال تعاون پر روشنی ڈالی ہے۔ انہوں نے بھارت کی اس صلاحیت کو بھی اجاگر کیا ہے، جو ملک کو بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ مکمل بنی نوع انسانی کے لیے مفید ہے۔
#آر ایس ایس کے 100 برس ‘‘
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:6958
(Release ID: 2174129)
Visitor Counter : 10
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Manipuri
,
Assamese
,
Gujarati
,
Tamil
,
Kannada
,
Malayalam